ETV Bharat / entertainment

Mahira Khan Dance Video Viral گوندا اور رنبیر کپور کے گانے پر ماہرہ خان رقص کرتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل - گوندا کے گانے پر ماہرہ خان کا ڈانس

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ایک شادی میں گووندا کے گانے 'حسن ہے سہانا' اور رنبیر کپور کے گانے ' ڈانس کا بھوت' پر رقص کیا۔ اداکارہ کے ذریعہ بالی ووڈ کے مشہور گانے پر پرفارم کرنے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر وائرل ہورہی ہے۔

گوندا اور رنبیر کپور کے گانے پر ماہرہ خان رقص کرتی نظر آئیں، ویڈیو وائرل

author img

By

Published : Jan 27, 2023, 4:09 PM IST

ماہرہ خان جو آخری بار پاکستانی فلم 'دی لیجنڈ آف مولا جٹ' میں نظر آئی تھیں، نے حال ہی میں پاکستان میں ایک شادی کی تقریب میں شرکت کی۔ بالی ووڈ کے مشہور گانوں پر اداکار کے رقص کی ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئیں۔ ایک کلپ میں ماہرہ گووندا کی سال 1995 میں آئی فلم 'کلی نمبر 1' کے گانے 'حسن ہے سہانا' پر جھومتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور ویڈیو میں ماہرہ رنبیر کپور کے برہمسترا کے گانے'ڈانس کا بھوت' پر رقص کرتی نظر آئیں۔ ان ویڈیوز میں اداکارہ لہنگے میں ملبوس بے حد پیاری نظر آرہی ہیں۔Mahira Khan Dance Video Viral

ان شیئر کردہ ویڈیوز کے مطابق ماہرہ خان نے پاکستان میں مقیم مشہور شخصیت کی پی آر فریحہ الطاف کے بیٹے ترہان جیمز کی شادی تقریب میں شرکت کی تھیں۔ اس ویڈیوز میں وہ دیگر خواتین کے ساتھ اسٹیج پر ابھیجیت کے گائے ہوئے گانے 'حسن ہے سہانا' پر رقص کر رہی ہیں۔اس کے علاوہ ماہرہ نے ڈانس کا بھوت پر بھی رقص کیا۔

  • The superstar Mahira Khan joined the bandwagon of wedding dances and hit the dance floor at the Mehndi event of PR queen Frieha Altaf’s son, Turhan James with Emaan Dharani. #mahirakhan pic.twitter.com/sK30e2MyBS

    — Naylasays (@NaylaAmir) January 20, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

ماہرہ کی بالی ووڈ گانوں پر رقص کرنے کی ویڈیوز فین پیجز پر شیئر کی گئیں۔ ٹویٹر پر پوسٹ کی گئی ماہرہ کی ویڈیو پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک شخص نے لکھا کہ 'اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ موسیقی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، ایک سبق ہر کوئی اپنے دل میں جانتا ہے'۔ایک اور نے تبصرہ کیا کہ 'وہ بول بھی جانتی ہیں'۔ ایک ٹویٹر صارف نے ماہرہ کو بھی خبردار کیا کہ اس کا ڈانس سوشل میڈیا صارفین کے ایک حصے کی طرف سے توجہ حاصل کرے گا۔ انہوں نے لکھا'پہلے سے کم تنازعہ نہیں ہے، بھائی، پھر سے یاد آ جائے گا بائیکاٹ گینگ کو'

ماہرہ خان نے شاہ رخ خان کی فلم رئیس (2017) سے بالی ووڈ میں قدم رکھا تھا۔ اگرچہ رئیس نے باکس آفس پر اچھا کاروبار کیا تھا، لیکن اڑی حملے کے بعد ماہرہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان سیاسی کشیدگی کی وجہ سے ہندوستان میں کام جاری نہیں رکھ سکیں، جس کی وجہ سے بالآخر پاکستانی اداکاروں اور موسیقاروں پر ہندوستان میں کام کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔ ماہرہ کو حال ہی میں فواد خان، حمزہ علی عباسی اور حمائمہ ملک کے ساتھ مشہور پاکستانی فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Mahira Khan on Bollywood Friends بالی ووڈ کے دوستوں پر ماہرہ خان نے کہا، ہم دوسرے ممالک میں ملتے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.