ETV Bharat / entertainment

Mahima Chaudhary Brest Cancer: بریسٹ کینسر کو شکست دے کر مہیما چودھری سیٹ پر لوٹیں، انوپم کھیر نے ویڈیو شیئر کی - مہیما چودھری کی آئندہ فلم

بالی ووڈ اداکارہ مہیما چودھری میں بریسٹ کینسر کی تشخیض ہوئی تھی۔ اداکار انوپم کھیر نے سوشل میڈیا پر اداکارہ کی ایک جذباتی ویڈیو شیئر کر کے انہیں ہمتی اور بہادر بتایا۔ Mahima Chaudhary Brest Cancer

بریسٹ کینسر کو شکست دے کر  مہیما چودھری سیٹ پر دوبارہ لوٹیں

author img

By

Published : Jun 9, 2022, 3:44 PM IST

ممبئی: سال 1997 میں آئی فلم پردیس میں اپنی خوبصورتی اور زبردست اداکاری سے شائقین کے دلوں میں خاص جگہ بنانے والی اداکارہ مہیما چودھری میں بریسٹ کینسر کی تشخیض ہوئی تھی۔ حالانکہ اداکارہ نے اس خطرناک بیماری کو شکست دے دی ہے اور اب وہ دوبارہ کام پر واپس لوٹ آئی ہیں۔ اداکار انوپم کھیر نے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کر اپنی ساتھی اداکارہ کی اس طبی حالت کے بارے میں بتایا۔ انوپم اور مہیما ایک ساتھ فلم 'دی سگنیچر' میں کام کر رہے ہیں۔ کینسر کو شکست دینے کے بعد یہ مہیما کی پہلی فلم ہوگی۔ Mahima Chaudhary Brest Cancer

انوپم کھیر نے جذباتی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مہیما کو ہمتی اور بہادر بتایا اور لکھا کہ ' ہمتی اور بہادر مہیما چودھری کی کہانی۔میں نے ایک مہینے قبل امریکہ سے اپنی 525 ویں فلم ' دی سگنیچر' میں ایک بہت ہی اہم ترین کردار ادا کرنے کے لیے مہیما چودھری کو فون کیا۔ ہماری اس بات چیت کے دوران مجھے معلوم ہوا کہ مہیما بریسٹ کینسر سے لڑ رہی ہیں'۔

اداکار نے مزید لکھا کہ ' مہیما کا بہادرانہ رویہ پوری دنیا کے کئی خواتین کو امید دے گا۔ وہ چاہتی تھیں کہ میں ان کے اس سفر کے بارے میں لوگوں کو بتاؤں۔ وہ مجھے مثبت انسان سمجھتی ہیں لیکن میری پیاری مہیما 'تم میری ہیرو ہو'۔ دوستوں آپ انہیں اپنا پیار، دعائیں، مبارکباد بھیجیں۔ وہ سیٹ پر واپس آگئی ہیں جہاں سے ان کا تعلق ہے۔ وہ اڑنے کو تیار ہیں'۔

واضح رہے مہیما چودھری نے داغ: دا فائر، پیار کوئی کھیل نہیں، دیوانے، کروکشیتر، دھڑکن، لجا، باغبان، ضمیر، اوم جے جگدیش اور دل ہے تمہارا جیسی فلموں میں کام کیا ہے۔ انہیں آخری بار سال 2016 میں آئی فلم ڈارک چاکلیٹ میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Kangana Ranaut Backs Nupur Sharma: کنگنا رناوت نے بی جے پی سے معطل ہوئی نپور شرما کا دفاع کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.