حیدرآباد: مشہور فلمساز مہیش بھٹ نے حال ہی میں ریئلٹی شو بگ باس او ٹی ٹی 2 میں اپنی بڑی بیٹی پوجا بھٹ سے ملنے کے لیے بگ باس کے گھر میں قدم رکھا۔ یہ ایپی سوڈ شائقین کے لیے کافی جذباتی ہونے والا ہے کیونکہ اس بار شو کے کنٹیسٹنٹ سے ملنے ان کے گھر والے بگ باس کی چار دیواری کے اندر قدم رکھنے والے ہیں۔ فلمساز نے گھر کے اندر داخل ہونے کے بعد پوجا کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں بات کی اور یاد کیا کہ ان کے مشکل والے دنوں میں پوجا کس طرح ان کی ہمت بن کر ابھری تھیں۔Bigg Boss OTT 2
شو کے سب سے زیادہ دل کو چھونے والے اس ایپی سوڈ میں مہیش نے پوجا بھٹ کی پیدائش کی یادیں تازہ کیں۔ ہدایتکار اور پروڈیوسر نے 20 سال کی عمر میں کرن بھٹ سے شادی کی اور 23 سال کی کم عمر میں وہ پوجا کے والد بنے۔ شو کے دوران بھٹ نے یاد کیا کہ کس طرح پوجا کی پیدائش کے وقت انہیں معاشی تنگی کا سامنا تھا اور انہیں 1500 روپے کے لیے بھی جدوجہد کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے یاد کیا کہ جب انہوں نے پہلی پوجا کو دیکھا تھا تب وہ غصے میں نظر آئی تھیں اور انہیں معلوم تھا کہ پوجا ان کی زندگی میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے اس دنیا میں آئی ہے، وہ ان کے لیے ' اوپر والے کی رحمت' بن کر آئی ہے۔
بھٹ نے پوجا بھٹ کی تعریف کی اور انکشاف کیا کہ ان کے جدوجہد بھرے دور میں اداکارہ نے ہمت کا ہاتھ بڑھایا اور خاندان کی ریڑھ کی ہڈی بنی۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ پوجا نے ماڈلنگ میں اپنا کیریئر بنانے کے لیے پہل کی اور متعدد اشتہارات کے لیے آڈیشن بھی دیا۔ ماڈلنگ کی دنیا میں پوجا کی کامیابی نے مشکل دنوں میں گھر چلانے میں اہم کردار ادا کیا۔
ماڈلنگ میں کام کرنے کے بعد پوجا نے اپنی اداکاری کا آغاز 1989 میں ریلیز ہونے والی فلم ڈیڈی سے کیا، جس کی ہدایت کاری خود مہیش بھٹ نے کی تھی۔ اس فلم میں ان کے والد کا کردار انوپم کھیر نے ادا کیا تھا۔