ETV Bharat / entertainment

Alia- Ranbir's Wedding: پوجا بھٹ نے رنبیر کپور اور مہیش بھٹ کی جذباتی تصویر شیئر کی - مہیش بھٹ اور رنبیر کپور کی وائرل تصویر

پوجا بھٹ نے بہن عالیہ بھٹ کی شادی کے بعد والد مہیش بھٹ اور رنبیر کپور کی دل کو چھو جانے والی تصاویر شیئر کی ہیں۔ بیٹی کے تئیں والد کی محبت کو ظاہر کرنے والی یہ تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہورہی ہے اور مداح اسے بہت پسند کر رہے ہیں۔ Alia- Ranbir's Wedding

پوجا بھٹ نے رنبیر کپور اور مہیش بھٹ کی جذباتی تصویر شیئر کی

author img

By

Published : Apr 16, 2022, 1:47 PM IST

Updated : Apr 16, 2022, 2:50 PM IST

ممبئی: ہر والد کی طرح تجربہ کار ہدایتکار مہیش بھٹ بھی اپنی بیٹی عالیہ بھٹ کی شادی کے وقت جذباتی ہوگئے۔ عالیہ کی بڑی بہن پوجا بھٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی تصویر میں مہیش بھٹ عالیہ اور رنبیر کی شادی کے بعد اپنے داماد رنبیر کپور کو پیار سے گلے لگاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ آئن لائن وائرل ہوئی رنبیر اور مہیش کی یہ تصاویر لوگوں کے دلوں کو چھو رہی ہیں۔ Ranbir and Mahesh Bhatt's Pictures۔ ہفتے کے روز پوجا نے انسٹاگرام پر شادی کے بعد رنبیر اور اپنے والد کے درمیان دل کو چھو لینے والے لمحے کو شیئر کیا۔ تصویریں شیئر کرتے ہوئے پوجا نے لکھا، "جب دل سے سننے اور بولنے کی صلاحیت ہو تو کس کو الفاظ کی ضرورت ہے؟"

یہ تصاویر پہلے ہی انٹرنیٹ پر وائرل ہو چکی ہیں، جسے دیکھ کر مداح جذباتی ہورہے ہیں۔ واضح رہے کہ مہیش بھٹ کی دوسری بیوی سونی رازدان سے دو بیٹیاں ہیں، جن کا نام عالیہ بھٹ اور شاہیں بھٹ ہیں۔ 14 اپریل کو عالیہ بھٹ نے قریبی دوستوں اور رشتہ دار کی موجودگی میں برفی فلم کے اداکار رنبیر کپور سے شادی کی ہے۔

جہاں مداح اب بھی رنبیر اور عالیہ کی شادی کی تصویروں سے ابھر نہیں پائے ہیں وہیں ایک اور نئی فیملی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا ہے۔ عالیہ کی والدہ سونی رازدان کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر میں عالیہ اپنے مائیکے اور سسرال والوں کے ساتھ کمیرے کے لیے مسکراتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔ ان تصویر میں عالیہ کے والدہ سونی رازدان، والد مہیش بھٹ اور بہن شاہین بھٹ کے علاوہ رنبیر کی والدہ نیتو کپور، بہن ردھیما کپور ساہنی اور بہنوئی بھرت ساہنی بھی نظر آرہے ہیں۔

Last Updated : Apr 16, 2022, 2:50 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.