ETV Bharat / entertainment

Madhuri Dixit Gift to Alia Bhatt: عالیہ بھٹ کے لیے مادھوری دکشت کا خاص تحفہ - جھلک دکھلا جا میں مادھوری دکشت

مادھوری دکشت نے نیتو کپور کے ذریعہ عالیہ بھٹ کے لیے ایک خوبصورت تحفہ بھیجا ہے۔ جھلک دکھلا جا کے آئندہ ایپی سوڈ میں مادھوری دکشت نے نیتو کپور کو عالیہ کے لیے تحفہ دیا ہے۔Madhuri Dixit Gift to Alia Bhatt

عالیہ بھٹ کے لیے مادھوری دکشت کا خاص تحفہ

author img

By

Published : Oct 8, 2022, 11:07 AM IST

ممبئی (مہاراشٹر): اداکارہ مادھوری دکشت نینے نے عالیہ بھٹ کو خوبصورت تحفہ بھیجا ہے، جو اپنے پہلے بچے کی توقع کر رہی ہیں۔ عالیہ اور رنبیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے مادھوری نے نیتو کپور کے ذریعے جلد ہی والدین بننے والے اس جوڑے کو تحفہ بھیجا ہے۔ جھلک دکھلا جا 10 کے آنے والے ایپیسوڈ میں اس خوبصورت لمحے کو ٹیلی ویژن پر کھایا جائے گا۔Madhuri Dixit Gift to Alia Bhatt

ڈانس ریئلٹی ٹی وی شو جھلک دکھلا جا 10 کے آئندہ ایپی سوڈ میں تجربہ کار اداکار نیتو کپور بطور مہمان خصوصی نظر آنے والی ہیں۔ کلرز ٹی وی نے انسٹاگرام پر آئندہ ویک اینڈ ایپیسوڈ کا پرومو شیئر کیا ہے۔ اس ویڈیو میں شو کی جج مادھوری نیتو کپور کو مبارکباد دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں کیونکہ عالیہ اور رنبیر جلد ہی والدین بننے والے ہیں۔ مادھوری نے عالیہ کے لیے نیتو کپور کو کرشن کی مورتی دی ہے۔

مادھوری کلپ میں کہتی ہوئی سنائی دے رہی ہیں کہ ' نیتو جی ابھی ان کی شادی بھی ہوگئی ہے اور وہ ابھی والدین بننے جارہے ہیں۔ میں کچھ لے کر آئی ہوں عالیہ کے لیے، بال گوپال ہیں'۔ جس کے بعد نیتو کپور نے مادھوری کو گلے سے لگاتی نظر آئیں۔

عالیہ اور رنبیر 14 اپریل کو ایک نجی تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے اور جون میں عالیہ نے اپنے حمل کی خبر کا اعلان کیا۔ دونوں کی محبت کی کہانی تب شروع ہوئی جب دونوں اپنی حالیہ ریلیز ہوئی فلم برہمسترا کی شوٹنگ کر رہے تھے۔ حال ہی میں عالیہ کے لیے گود بھرائی تقریب کا بھی اہتمام کیا گیا تھا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی تھی۔

واضح رہے کہ عالیہ کو حال ہی میں برہمسترا پارٹ ون شیوا میں دیکھا گیا۔ اس کے بعد وہ اپنے پہلے ہالی ووڈ پروجیکٹ فلم 'ہارٹ آف اسٹون' میں گیل گیڈوٹ کے ساتھ نظر آئیں گی۔ یہ فلم نیٹفلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس کے علاوہ وہ رنویر سنگھ، دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کے ساتھ راکی اینڈ رانی کی پریم کہانی میں بھی نظر آئیں گی۔ کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم 2023 میں ریلیز ہوگی۔

مزید پڑھیں: Madhuri Dixit Buys Flat in Mumbai مادھوری نے ممبئی میں 48 کروڑ کا عالیشان اپارٹمنٹ خریدا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.