ETV Bharat / entertainment

Madhuri Dixit Buys Flat in Mumbai مادھوری نے ممبئی میں 48 کروڑ کا عالیشان اپارٹمنٹ خریدا - مادھوری دکشت نے عالیشان گھر خریدا

اداکارہ مادھوری دکشت نے ممبئی کے لوئر پریل میں 48 کروڑ روپے کا فلیٹ خریدا ہے۔ مادھوری دکشت کے نئے اپارٹمنٹ سے بحیرہ عرب کا مسحور کن اور دلکش نظارہ نظر آتا ہے۔ Madhuri Dixit Buys Flat in Mumbai

مادھوری نے ممبئی میں 48 کروڑ کا عالیشان اپارٹمنٹ خریدا

author img

By

Published : Oct 6, 2022, 2:03 PM IST

بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری دکشت نے ممبئی کے لوئر پیرل علاقے میں 48 کروڑ کا عالیشان رہائشی اپارٹمنٹ خریدا ہے جس کی تصاویر نے دیکھنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا۔ اداکارہ کے خوابوں کا محل 'انڈیا بلز بلیو پروجیکٹ' کا حصہ ہے۔ اپارٹمنٹ کا رقبہ 5 ہزار 384مربع فٹ ہے اور یہ عمارت کی 53ویں منزل پر واقع ہے۔ اطلاع کے مطابق اداکارہ کے اس اپارٹمنٹ میں 7 منزلیں گاڑیوں کی پارکنگ کے لیے مختص ہیں۔Madhuri Dixit Buys Flat in Mumbai

میڈیا رپورٹ کے مطابق جائیداد کی رجسٹریشن 28 ستمبر 2022 کو ہوئی تھی۔ مادھوری نے مذکورہ پراپرٹی انڈیا بلز بلو کے تحت لوئر پریل میں خریدی ہے۔ انڈیا بلز کی ویب سائٹ کے مطابق جنوبی ممبئی کے ورلی میں واقع یہ رہائشی جائیداد تقریبا 10 ایکڑ کے رقبے میں پھیلی ہوئی ہے اور یہاں سے بحرہ عرب کا مسحور کن اور دلکش نظارہ نظر آتا ہے۔اس سوسائٹی میں سوئمنگ پول، فٹ بال گراؤنڈ، ٹینس کورٹ، اسکواش کورٹ، جم، کرکٹ نیٹ اور بیڈمنٹن کورٹ بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ 6 اکتوبر کو مادھوری کی آئندہ فلم ' ماجا ما' ایمیزون پرائم پر ریلیز ہوئی ہے۔ جس میں وہ گجراج راؤ، رتوک بھومک، برکھا سنگھ، سرشٹھی سریواستو، رجیت کپور، شیبہ چڈھا کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی۔'ماجا ما' پرائم ویڈیو کی پہلی ہندوستانی ایمیزون اوریجنل فلم ہے۔ تین سال قبل ریلیز ہوئی فلم کلنک کے بعد اس فلم سے مادھوری دکشت فلموں میں واپسی کر رہی ہیں۔ انہیں آخری بار ویب سیریز دی فیم گیم (2022) میں دیکھا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:Maja Ma Trailer Release مادھوری دکشت کی فلم ماجا ما کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.