ETV Bharat / entertainment

Madhubala Biopic: "اجازت کے بغیر مدھوبالا کی بایوپک بنائی گئی تو مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے" - مدھوبالا پر فلم بنانے سے پہلے اجازت لیں

مدھو بالا کی سب سے چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن نے کہا ہے کہ 'اگر ان کی اجازت کے بغیر مدھوبالا کی زندگی پر فلم تیار کی گئی تو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے'۔ Madhubala's Sister Threatens Legal Action

مدھوبالا کی بہن کی وارننگ، اداکارہ کی بایوپک بنانے سے پہلے لیں اجازت

author img

By

Published : Aug 5, 2022, 4:49 PM IST

ممبئی : بالی وود کی مشہور اداکارہ مدھوبالا کے مداحوں کو یہ سن کر خوشی ہوئی تھی کہ ان کی پسندیدہ اداکارہ پر ایک فلم بننے جارہی ہے، لیکن اداکارہ کی سب سے چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن اس خبر سے ناخوش ہیں۔ انہوں نے فلم ہدایتکاروں کو سخت لہجے میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ 'ان کی اجازت کے بغیر اگر اداکارہ پر فلم تیار کی گئی تو قانونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔Madhubala's Sister Threatens Legal Action

دراصل مدھو بالا کی سب سے چھوٹی بہن مدھور برج بھوشن کی کمپنی ' مدھوبالا وینچرز پرائیویٹ لمیٹڈ بھی ایک بڑے اسٹوڈیو کے ساتھ فلم مدھوبالا پر بایو پک بنانے کی تیاری کررہی ہے۔ 80 سالہ مدھور نے فلم کے لیے تمام حقوق بھی حاصل کرلیے ہیں اس لیے انہوں نے فلم میکرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس موضوع پر کوئی پروجیکٹ تیار نہ کریں۔

مدھور کہتی ہیں کہ 'مجھے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی میری بہن کی زندگی پر فلم/سیریز وغیرہ بنانے کی بات آتی ہے تو کچھ لوگ کچھ شرارتیں کرتے ہیں۔ میری اجازت کے بغیر میری بہن پر کوئی پروجیکٹ نہ بنائیں۔ میں ان سے درخواست کرتی ہوں کہ وہ ایسا کوئی بھی پروجیکٹ نہ کریں جو مدھوبالا کی زندگی پر مبنی ہو۔ ورنہ دوسری صورت میں میرے پاس قانونی کارروائی کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں ہوگا'۔

وہیں مدھور نے یہ بھی انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے، ان کی ٹیم اور ان کے وکلاء نے کچھ افراد اور فرموں کے خلاف قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہوں نے غیر قانونی طریقے سے مدھوبالا کی کہانی کے رائٹس لینے کی کوشش کی ہے'۔

انہوں نے اداکاروں، پروڈیوسروں سے درخواست کی ہے کہ وہ مدھوبالا سے متعلق ایسے کسی بھی پروجیکٹس کا حصہ نہ بنیں، جن کی اجازت انہوں نے نہیں دی ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ "میں درخواست کرتی ہوں کہ کوئی بھی اداکار، اسٹوڈیو، پروڈیوسر یا کوئی بھی ٹیلنٹ کسی ایسے پروجیکٹ میں اپنی شراکت داری نہ کرے جس کی اجازت مجھ سے نہیں لی گئی ہے کیونکہ مدھوبالا پر فلم بنانے کا قانونی اور جذباتی حق ان کے اور ان کے خاندان کے پاس ہے'۔

انہوں نے کہا کہ ' میں بار بار میری بہن کی زندگی کی کہانی کے حقوق کو غیرقانونی طریقے سے حاصل کرنے کے خلاف درخواست کر رہی ہوں۔ میں سچ میں کسی کے خلاف کوئی قانونی راستہ اختیار نہیں کرنا چاہتی۔ چونکہ میں اور میری بہنیں اب بوڑھی ہو چکی ہیں، اور بزرگ شہری ہیں۔ لیکن اگر ضرورت محسوس ہوئی تو ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے کیونکہ قانونی طور پر یہ حق ہمارا ہے'۔

بھوشن کا مقصد ہے کہ وہ اپنی بہن کو سب سے خوبصورت طریقے سے خراج تحسین پیش کریں۔ "ہم سب محسوس کرتے ہیں کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم پوری دنیا کو مدھوبالا کی خوبصورت کہانی سنائیں۔ انہوں نے بچپن میں کام کرنا شروع کیا اور پھر ہندوستانی سنیما کا 'چمکتا ستارا' بن گئی۔

وہ کہتی ہیں کہ 'یہ میرے اور میرے پورے خاندان کے لیے ایک انتہائی جذباتی موقع ہے۔ میں اور میری ٹیم فلم انڈسٹری کے بہترین فنکاروں کے ساتھ مل کر ایک بہت ہی خوبصورت اور حساس فلم لے کر آنا چاہتے ہیں، ہمیں تمام نیک خواہشات کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ مدھوبالا کی بہن کا یہ بیان بالی ووڈ پروڈیوسر ٹوٹو شرما کی جانب سے مدھوبالا کی زندگی پر فلم بنانے کا چیلنج لینے کے بعد سامنے آیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.