ETV Bharat / entertainment

Maanvi Gagroo Mmarries Kumar Varun اداکارہ مانوی گاگرو نے کامیڈین کمار ورون سے شادی کرلی - مانوی گاگرو نے شادی کی

کئی ویب سیریز میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ مانوی گاگرو نے اسٹینڈ اپ کامیڈین کمار ورون سے شادی کر لی ہے۔ اداکارہ نے اپنی شادی کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اداکارہ مانوی گاگرو نے کامیڈین کمار ورون سے شادی کی

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 4:11 PM IST

ممبئی: 'ٹرپلنگ' اور 'فور مور شاٹس پلیز' جیسی ویب سیریز میں نظر آنے والی اداکارہ مانوی گگرو نے جمعرات (23 فروری) کو اپنی شادی کی تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو حیران کردیا۔ اداکارہ نے 23 فروری کو کامیڈین کمار ورون سے خفیہ طور پر شادی کی اور اپنی شادی کی خوبصورت اور یادگار تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ اداکارہ نے کامیڈین کمار ورون کے ساتھ جنوری (2023) میں منگنی کی تھی۔ شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ' اہل خانہ اور خاص دوستوں کی موجودگی میں آج اس خاص تاریخ 23-02-23 کو شادی کرلی ہے۔ آپ نے ہمیں خوب پیار اور سپورٹ کیا ہے۔ ہماری زندگی کے اس نئے آغاز پر بھی ہمیں اس طرح پیار دیتے رہیے گا'۔

مانوی نے اپنے اس خاص دن کے لیے سرخ رنگ کی خوبصورت ساڑھی پہنی ہے۔ ان کی ساڑھی کا ڈیزائن بالکل ویسا ہے جیسا ہے کہ پرینکا چوپڑا نے اپنی شادی والے دن پہنا تھا۔ اداکارہ کا برائیڈل لک مکمل طور پر پریانکا چوپڑا کے برائیڈل لُک سے متاثر لگ رہا ہے۔ ساؤتھ اداکارہ نینتارا کی بھی شادی کا لباس کچھ ایسا ہی تھا۔ پرینکا نے سال 2018 میں اور نینتارا نے 2022 میں شادی کی۔ سرخ رنگ کے لباس میں یہ تنیوں اداکارئیں اپنی شادی والے دن بہت خوبصورت نظر آئیں۔ مانوی کے دولہے راجہ کمار ورون نے کریم اور سفید رنگ کی شیروانی پہن رکھی ہے۔ اس جوڑے کی شادی انتہائی سادگی سے ہوئی ہے اور ایک تصویر میں دونوں شادی کے رجسٹر میں دستخط کرتے نظر آ رہے ہیں۔

مانوی گگرو دہلی میں پیدا ہوئیں۔ سال 2007 میں انہوں نے ٹی وی شو دھوم مچاؤ دھوم سے اپنی اداکاری کا آغاز کیا۔ جبکہ، مانوی کو ویب سیریز ٹی وی ایف پیچرز، ٹی وی ایف ٹرپلنگ، میڈ این ہیون اور فور مور شاٹس پلیس میں دیکھا جاچکا ہے۔ اس کے علاوہ وہ نو ون کلڈ جیسیکا (2011)، کِل دل (2014)، پی کے (2014)، اجڑا چمن (2019) اور شبھ منگل زیادہ ساودھن (2020) جیسی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

مزید پڑھیں:گلوکار ارجن کانونگو اور کارلا ڈینس رشتہ ازدواج میں منسلک، دیکھیں خوبصورت تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.