ETV Bharat / entertainment

Let's Get Married teaser: ایم ایس دھونی کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم 'لیٹس گیڈ میرڈ' کا پہلا ٹیزر جاری - ایم ایس دھونی بطور پروڈیوسر

چنئی سپر کنگز کے کپتان اور کرکٹ لیجنڈ ایم ایس دھونی تمل فلم 'لیٹس گیٹ میرڈ' کے ساتھ بطور فلم پروڈیوسر ڈیبیو کر رہے ہیں اور اب ان کی فلم کا پہلا آفیشل ٹیزر بھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ایم ایس دھونی کی بطور پروڈیوسر پہلی فلم 'لیٹس گیڈ میرڈ' کا پہلا ٹیزر جاری

author img

By

Published : Jun 8, 2023, 12:41 PM IST

حیدرآباد: چنئی سپر کنگز کے کپتان اور کرکٹ آئیکن ایم ایس دھونی تمل فلم لیٹس گیٹ میرڈ یا ایل ایم جی سے بطور پروڈیوسر فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے جارہے ہیں۔ اس فلم میں ہریش کلیان اور ایوانا مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں اور اس کی ہدایتکار رمیش تھملمانی نے کی ہے۔ ایل جی ایم جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے۔ اسٹار کھلاڑی اور ان کی اہلیہ ساکشی سنگھ نے بدھ کو آفیشل ٹیزر کی نقاب کشائی کی۔Let's Get Married teaser

ایم ایس دھونی نے اپنے فیس بک پیج پر ٹریلر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'میں جلد ہی سنیما گھروں میں ایل جی ایم کا ٹیزر ریلیز کرنے پر بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کر رہا ہوں! ٹیم میں سب کے لیے نیک خواہشات! دھونی انٹرٹینمنٹ پرائیویٹ لمیٹڈ'۔ گزشتہ سال اکتوبر میں اس فلم کا باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا تھا اور اب بدھ کی شام فلم کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا ہے، جس میں ہریش کلیان اور ایوانا اداکاری کر رہے ہیں، اس سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ فلم انڈسٹری میں اپنے نئے کرئیر کی شروعات کر رہے ہیں۔

ساکشی سنگھ نے فلم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'ہم ایل جی ایم کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں - آپ کے دلوں کو جوش سے بھردے گا، سنیما گھروں میں جلد آرہا ہے'۔ سونی میوزک ساؤتھ نے فلم کا ایک موشن پوسٹر بھی جاری کیا ہے۔

اس فلم میں وشواجیت موسیقی ترتیب دے رہے ہیں اور پردیپ راگو ایڈیٹر کے طور پر کام کریں گے۔ تقریباً ایک منٹ کے فلم کے ٹیزر میں اہم کرداروں پر مشتمل کئی دلچسپ مناظر دکھائے گئے ہیں۔ہریش کلیان اور ایوانا کے علاوہ فلم میں تجربہ کار اداکارہ نادیہ، یوگی بابو، آر جے وجے، وی ٹی وی گنیش، دیپا، اور وینکٹ پربھو شامل ہیں۔

ہدایتکار رمیش تھملمانی نے فلم کی کہانی کو منفرد بتایا ہے اور اسے آپ پورے خاندان کے ساتھ دیکھ سکتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لیٹس گیٹ میریڈ دسمبر 2022 میں اپنی شادی کے بعد ہریش کلیان کی پہلی فلم ہے۔ نرمدا ادے کمار سے شادی کرنے والے ہریش کلیان مقبول بھارتی کرکٹر ایم ایس دھونی کی پروڈکشن وینچر لیٹس گیٹ میریڈ کے ساتھ بڑے پردے پر واپس آئیں گے۔

مزید پڑھیں: Dhoni Entertainment ایم ایس دھونی کی فلم انڈسٹری میں انٹری، دھونی انٹرٹینمنٹ نامی پروڈکشن ہاؤس لانچ کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.