ETV Bharat / entertainment

James Cameron To SS Rajamouli جیمز کیمرون نے راجا مولی کو ہالی ووڈ میں فلم بنانے کے لیے مدد کی پیشکش کی - آر آر آر پر جیمز کیمرون

ہالی ووڈ فلمساز جیمز کیمرون نے ایس ایس راجامولی کو ہالی وڈ آکر فلمیں بنانے کی پیشکش کی ہے۔ آر آر آر کے میکرز کی جانب سے شیئر کی گئی ایک نئی ویڈیو میں کیمرون، راجامولی کو یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ اگر وہ کبھی ہالی ووڈ میں فلم بنانا چاہتے ہیں تو ان سے رابطہ کریں۔

جیمز کیمرون نے راجا مولی کو ہالی ووڈ میں فلم بنانے کے لیے مدد کی پیشکش کی

author img

By

Published : Jan 21, 2023, 4:46 PM IST

جیمز کیمرون نے راجا مولی کو ہالی ووڈ میں فلم بنانے کے لیے مدد کی پیشکش کی

ممبئی: متعدد آسکر ایوارڈ یافتہ فلمساز جیمز کیمرون بھارتی فلمساز ایس ایس راجامولی کے کام سے بہت متاثر ہوئے ہیں اور انہوں نے تیلگو ہدایت کار کو مدد کی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'اگر وہ ہالی ووڈ میں فلم بنانا چاہتے ہیں تو ان سے رابطہ کرسکتے ہیں'۔ راجامولی اور آر آر آر کے موسیقار ایم ایم کیروانی نے حال ہی میں کیمرون سے کریٹکس چوائس ایوارڈز (CCA) میں ملاقات کی جہاں آر آر آر نے بہترین غیر ملکی زبان اور فلم کے گانے ناٹو ناٹو نے بہترین نغمہ کا ایوارڈ جیتا تھا۔James Cameron To SS Rajamouli

تیلگو بلاک بسٹر فلم آر آر آر کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل نے ان کی اس مختصر ملاقات کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔ اس نئے ویڈیو کلپ میں کیمرون راجامولی کو یہ کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ 'اگر وہ ہالی ووڈ میں آکر کام کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں تو وہ ان سے رابطہ کرسکتے ہیں'۔ کیمرون نے کہا کہ اگر آپ کبھی یہاں پر فلم بنانا چاہتے ہیں تو ہم اس پر بات کرسکتے ہیں۔ اپنی گفتگو کے دوران 'اوتار' کے ڈائریکٹر نے فلم کے ڈھانچے اور راجامولی کے فلم سازی کے انداز کی تعریف کی۔

ویڈیو میں نظر آرہا ہے کہ کیمرون نے فلمساز راجامولی کے کام کرنے اور فلم کی کہانی کی تعریف کی اور کہا کہ آپ کے ملک کی عوام یہ دیکھ کر خوش اور فخر محسوس کر رہی ہو گی۔ ویڈیو میں کیمرون کی اہلیہ بھی نظر آرہی ہیں اور وہ راجامولی سے کہہ رہی ہیں کہ کیمرون نے آپ کی فلم دو بار دیکھی ہے۔ آر آر آر کو دو بار دیکھنے والے کیمرون نے بھی کیروانی کو فلم میں کام کرنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کیروانی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'میں نے آپ کو گولڈن گلوبز ایوارڈ میں دیکھا تھا، آپ کی موسیقی حیرت انگیز ہے۔ آپ موسیقی کو بہت مختلف طریقے سے استعمال کر رہے ہیں۔

راجامولی اور کیروانی دونوں مختلف بین الاقوامی ایوارڈ تقریبات میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ میں ہیں جہاں آر آر آر کو کئی زمروں میں نامزد کیا گیا ہے۔ حال ہی میں چرن اور جونیئر این ٹی آر پر فلمایا گیا نغمہ ناٹو ناٹو نے بہترین سانگ موشن پکچر کا گولڈن گلوب ایوارڈ جیتا ہے۔ اس گانے نے آسکر کی شارٹ لسٹ میں بھی جگہ بنائی ہے۔

مزید پڑھیں:SS Rajamouli meets James Cameron: جیمز کیمرون نے آر آر آر دو بار دیکھی، ساتھ میں فلم کی موسیقی کی بھی تعریف کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.