ETV Bharat / entertainment

Singer KK' s Daughter Post on Fathers Day: فادرز ڈے پر آنجہانی گلوکار کے کے کی بیٹی کا جذباتی نوٹ

حال ہی میں معروف گلوکار کے کے دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ اب فادرز ڈے پر گلوکارہ کی بیٹی کی جذباتی پوسٹ گلوکار کے مداحوں کی آنکھیں نم کردیں گی۔ Singer KK' s Daughter Post on Fathers Day

آنجہانی گلوکار کے کے کی بیٹی نے فادرز ڈے پر والد کے نام ایک جذباتی نوٹ شیئر کیا

author img

By

Published : Jun 20, 2022, 3:28 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ کے مشہور گلوکار کرشن کمار کننتھ کا حال ہی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ وہ کولکاتا میں ایک کنسرٹ میں پرفارم کر رہے تھے کہ اسی دوران ان کی طبیعت خراب ہوگئی اور ہسپتال لے جانے کے دوران ہی انہوں نے دم توڑ دیا۔ اب 19 جون کو فادرز ڈے کے موقع پر کے کے کی بیٹی تامرا نے اپنے والد کی یاد میں سوشل میڈیا پر ایک جذباتی پوسٹ شیئر کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کے کے کا انتقال 31 مئی کو کولکاتا میں ہوا تھا۔ Singer KK' s Daughter Post on Fathers Day

19 جون کو فادرز ڈے کے موقع پر کے کے کی بیٹی تامرا نے اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے اپنے انسٹاگرام پر ایک طویل جذباتی نوٹ لکھا ہے۔ تامرا لکھتی ہیں کہ ' آپ کے بغیر زندگی میں اندھیرا ہے پاپا، آپ بہترین والد تھے، جو گھر آنے کے بعد ہمیں بہت پیار دیتے تھے، مجھے آپ کی یاد آتی ہے۔ مجھے آپ کے ساتھ کھانا پینا یاد آتا ہے، میں اس لمحے کو یاد کر کے بھی روتی ہوں جب ہم ایک ساتھ بہت ہنسا کرتے تھے۔ میں ہمارے باورچی خانہ میں چوری چھپے کھانا چرانے کی عادت کو بھی یاد کرتی ہوں، میں اس پل کو بھی یاد کرتی ہوں جب میں اپنی موسیقی سناتی تھی اور آپ جیسے اس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے تھے میں اسے یاد کرتی ہوں۔ میں آپ کے ہاتھ پکڑنے کو یاد کرتی ہوں۔

تامرا نے مزید لکھا کہ 'آپ نے ہمیں محفوظ، خوش، پیارا اور خوش قسمت محسوس کروایا ہے، آپ جیسے لوگوں کی دنیا میں ضرورت ہے اور اب آپ جب چلے گئے ہو یہاں کچھ بھی حقیقی محسوس نہیں ہوتا ہے۔ لیکن آپ کی بے لوث محبت نے ہمیں یہ سب برداشت کرنے کی ہمت دی ہے۔ آپ کا پیار ہی ہماری طاقت ہے۔ میں، نکول اور امی ہر روز آپ کو فخر محسوس کرانے کے لیے کام کریں گے۔ ہم آپ کی خوشیاں بانٹیں گے اور ہم مضبوط بن کر آئیں گے اور جیسے آپ ہمارا خیال رکھتے تھے ہم ویسے ہی ایک دوسرے کا خیال رکھیں گے۔ اس دنیا کے سب سے اچھے والد کو فادرز ڈے کی مبارکباد۔ آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے اور آپ کو ہر روز یاد کرتی ہوں۔ مجھے معلوم ہے کہ آپ ہمارے ساتھ یہیں ہو'۔

واضح رہے کہ ممتاز گلوکار کرشن کمار کنناتھ، جنہیں مداح پیار سے کے کے کہہ کر پکارتے تھے، 31 مئی کو مغربی بنگال کے شہر کولکاتا میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارم کرنے کے فورا بعد انتقال کر گئے۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق کے کے کی موت دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ ان کی آخری رسومات 02 جون کو ممبئی میں ادا کی گئی۔KK's Song Dhoop Paani Bahne De Out

مزید پڑھیں: KK's First Song Post Death Out: گلوکار کے کے کا آخری نغمہ ' دھوپ پانی بہنے دے' ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.