ETV Bharat / entertainment

Laal Singh Chaddha: راجامولی، ناگارجن، چرنجیوی کے لیے لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام - حیدرآباد میں لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ

فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز سے پہلے عامر خان نے حیدرآباد میں اسکریننگ کی میزبانی کی۔ میگا اسٹار چرنجیوی، ناگا چیتنیا، ناگارجن، ایس ایس راجامولی اور ڈائریکٹر سوکمار نے اسکریننگ میں شرکت کی۔ Laal Singh Chaddha special screening in Hyderabad

راجامولی، ناگارجن، چرنجیوی کے لیے لال سنگھ چڈھا کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام

author img

By

Published : Jul 15, 2022, 12:11 PM IST

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ کہلانے والے عامر خان نے حال ہی میں حیدرآباد میں مشہور اداکار ایس ایس راجامولی، ناگارجن اور چرنجیوی کے لیے 'لال سنگھ چڈھا' کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا۔ کئی تصاویر آن لائن منظر عام پر آئی ہیں جن میں عامر راجامولی، ناگارجنا اور چرنجیوی کے ساتھ فلم دیکھ رہے ہیں۔ فلم میں خصوصی کردار ادا کرنے والے چرنجیوی کے بیٹے ناگا چیتنیا نے بھی اسکریننگ میں شرکت کی۔ Laal Singh Chaddha special screening for Rajamouli Nagarjuna and Chiranjeevi

لال سنگھ چڈھا کا ٹریلر 29 مئی کو لانچ کیا گیا تھا۔ فلم میں عامر خان اور کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ ادویت چندن کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم 'لال سنگھ چڈھا' رواں سال 11 اگست کو ریلیز ہونے والی ہے۔ کرینہ کپور خان کے علاوہ مونا سنگھ بھی فلم کا حصہ ہیں۔ ٹریلر کو مداحوں نے خوب پسند کیا۔

یہ بھی پڑھیں: Laal Singh Chaddha Shooting: زخمی ہونے کے باوجود عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کی

عامر خان کی 'فلم لال سنگھ چڈھا' ریلیز ہونے کے لیے تیار ہے اور ناظرین اس فلم کے سینما گھروں میں آنے کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ فلم میں عامر خان لال سنگھ چڈھا کا کردار ادا کر رہے ہیں جو اپنی زندگی کے مختلف مرحلہ میں مختلف پروفیشن میں نظر آئیں گے۔ ان میں سے ایک کراس کنٹری رنر بھی ہے۔ جس کی شوٹنگ کے دوران عامر خان زخمی بھی ہوئے۔ Aamir khan got injured during running sequence shoot

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.