ETV Bharat / entertainment

Kriti Sanon opens up on dating Prabhas: پربھاس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر کریتی نے ایک بیان جاری کیا - کریتی اور پربھاس کی شادی کی افواہیں

کریتی سینن نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر پربھاس کے ساتھ اپنے رشتے سے متعلق افواہوں پر ایک بیان جاری کیا۔ یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ورون دھون نے ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں اپنی فلم بھیڑیا کی تشہیر کے دوران کریتی کے رشتے پر تبصرہ کیا تھا۔ Kriti Sanon opens up on dating Prabhas

پربھاس کے ساتھ شادی کی افواہوں پر کریتی نے ایک بیان جاری کیا

author img

By

Published : Nov 30, 2022, 12:26 PM IST

ممبئی: گزشتہ کچھ روز سے سوشل میڈیا پر یہ افواہیں چھائی ہوئی ہیں کہ کریتی سینن ساؤتھ کے سپراسٹار پربھاس کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے کا ارادہ کر رہی ہیں۔ وہیں کچھ لوگ یہ قیاس لگا رہے تھے کہ ان افواہوں میں سچائی ہے اور کریتی اور پربھاش شادی کرنے والے ہیں، لیکن اب کریتی نے ان افواہوں کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔ Kriti Sanon opens up on dating Prabhas

منگل کی رات کریتی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ان افواہوں سے متعلق ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا کہ 'یہ نہ پیار ہے اور نہ ہی پی آر۔ بھیڑیا رئیلٹی شو میں تھوڑا زیادہ مزاق ہوگیا تھا اور اس مذاق نے کچھ افواہوں کو پھیلنے کا موقع دے دیا۔ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کرے، مجھے اس بلبلے کو پھوڑنے دو کیونکہ یہ افواہیں بالکل بے بنیاد ہیں!'

کریتی کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب ورون دھون نے ڈانس ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا میں اپنی فلم بھیڑیا کی تشہیر کے دوران کریتی کے رشتے کا اشارہ دیا تھا۔ اس شو کا ایک ویڈیو بہت وائرل ہوگیا تھا جس میں ورون کو کرن جوہر کے ساتھ بات چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس ویڈیو میں جب کرن نے ورون سے ایک لسٹ کے بارے میں پوچھا اور کہا کہ کریتی کا نام اس میں کیوں شامل نہیں ہے تب ورون دھون نے جواب دیا کہ 'کریتی کا نام اس لیے نہیں ہے کیونکہ کریتی کا نام کسی کے دل میں ہے۔ ایک آدمی ہے جو ممبئی میں نہیں ہے۔ وہ اس وقت شوٹنگ کر رہا ہے دیپیکا پڈوکون کے ساتھ'۔ ان کے اس بیان کے بعد کریتی کو مسکراتے ہوئے دیکھا گیا۔

کریتی اور پربھاس کی ڈیٹنگ کے بارے میں قیاس آرائیاں کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ کریتی اور پربھاس اوم راوت کی ہدایتکاری اور ٹی سیریز اور ریٹروفائلز کی طرف سے تیار کردہ میگا انڈین فلم 'آدی پروش' میں نظر آئیں گے۔ یہ فلم پہلے 12 جنوری 2023 کو ریلیز ہونے والی تھی۔ تاہم یہ اب 16 جون 2023 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔ یہ فلم ہ رامائن پر مبنی ہے۔ فلم میں پربھاس بھگوان رام کا کردار ادا کر رہے ہیں جب کہ سیف نے لنکیش کا کردار ادا کیا ہے۔

مزید پڑھیں: Prabhas Kriti Sanon Engagement Rumours پربھاس اور کریتی کی منگنی کی افواہوں کے درمیان مداحوں نے جوڑے کو 'پراکریتی' کا نام دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.