حیدرآباد: بالی ووڈ کے مشہور فلمساز کرن جوہر نے اپنے مداحوں کو اس وقت حیران کردیا جب انہوں نے سوشل میڈیا پر کہا کہ ان کے مقبول چیٹ شو 'کافی ود کرن' کا اگلا سیزن نہیں آرہا ہے۔ یہ خبر سن کر شو کے مداحوں کے چہرے مرجھا گئے، لیکن اگلے ہی دن کرن نے اپنی نئی پوسٹ میں بتایا کہ شو کا اگلا سیزن آ رہا ہے، لیکن ٹی وی کے بجائے یہ او ٹی ٹی پر نشر ہوگا۔ جب مداحوں کو اس بات کا علم ہوا تو ان کے چہروں پر مسکراہٹ دوبارہ لوٹ آئی۔ Koffee with Karan season 7
اب شو سے متعلق ایک بڑی خبر سامنے آ رہی ہے کہ ساؤتھ اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا شو میں بطور مہمان تشریف لانے والے ہیں۔ ایسے میں یہ دونوں سپر اسٹار فلمساز کرن جوہر کے سامنے ان کے سوالوں کا جواب دیتے نظر آئیں گے۔ یہ ایپی سوڈ شائقین کے لیے بہت دلچسپ ہونے والا ہے۔ Allu Arjun and Rashmika to Feature in Koffee with Karan
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
میڈیا رپورٹس کے مطابق چیٹ شو 'کافی ود کرن سیزن 7' اس بار ٹی وی چینل اسٹار ورلڈ پر نہیں بلکہ ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر دیکھا جائے گا۔ اس بار شو مختلف انداز میں ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی اس بار شو میں الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی سپر ہٹ جوڑی نظر آئے گی، جسے دیکھنے کے لیے مداح اب بے تاب ہیں۔
مزید پڑھیں: Karan Johar on Koffee With Karan: کافی ود کرن اب ٹی وی پر نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا
واضح رہے کہ بلاک بسٹر ساؤتھ فلم 'پشپا' اسٹار الو ارجن اور رشمیکا مندانا کی مقبولیت ہندی بیلٹ کے ناظرین میں بھی کافی ہے۔ ایسے میں یہ دونوں اسٹارز کرن جوہر کے سامنے کئی بڑے انکشافات کر سکتے ہیں۔وہیں کرن جوہر کا یہ شو کب آئے گا اس کے بارے میں ابھی تک باضابطہ طور پر کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔