ETV Bharat / entertainment

Karan Johar on Koffee With Karan: کافی ود کرن اب ٹی وی پر نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا - کافی ود کرن کا ساتواں سیزن

ہدایتکار کرن جوہر کا مشہور ٹیلی ویژن شو 'کافی ود کرن' کے ٹی وی پر دوبارہ نشر نہیں ہونے کے اعلان کے چند گھنٹے بعد فلمساز کرن جوہر نے واضح کر دیا کہ ان کے مقبول ٹاک شو کا نیا سیزن اب ٹی وی کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا۔ Karan Johar on Koffee With Karan

کافی ود کرن اب ٹی وی پر نہیں بلکہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا

author img

By

Published : May 5, 2022, 5:06 PM IST

ممبئی: دھرما پروڈکشن کے مالک اور فلمساز کرن جوہر نے اعلان کیا تھا کہ ان کا ٹاک شو 'کافی ود کرن' اب ٹی وی پر واپس نہیں آئے گا، اس اعلان کے چند گھنٹے بعد ہی انہوں نے ایک اور بات کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلی ویژن پر نشر ہونے کے بجائے اس مقبول ٹی وی شو کا نیا سیزن ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا۔ Karan Johar on Koffee With Karan

کرن نے اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر ایک بیان شیئر کیا ہے، جس میں لکھا ہے کہ ' کافی ود کرن' ٹی وی پر واپس نہیں آنے والا ہے۔ کیونکہ ہر اچھی کہانی کو ایک اچھے ٹویسٹ کی ضرورت ہوتی ہے۔ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس ہورہی ہے کہ کافی ود کرن کرنا کا سیزن 7 ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر نشر ہوگا۔ بھارت کے مشہور فلمی ستارے کافی پیتے ہوئے فلمی دنیا کے بارے میں باتیں کریں گے۔ یہاں گیمز ہوں گے، جہاں افواہوں پر باتیں ہوگیں اور پیار، نقصان اور ان سب چیزوں کے بارے میں گہرائی سے بات چیت کریں گے جس سے ہم چند گزشتہ سال سے گزر رہے ہیں۔ کافی ود کرن جلد ہی ڈزنی + ہاٹ اسٹار پر اسٹریم کرے گا۔ Koffee With Karan Will Stream on OTT

واضح رہے کہ بدھ کے روز کرن نے سوشل میڈیا پر ایک بیان شیئر کیا تھا جس میں بتایا تھا کہ شو کے چھٹویں سیزین کے بعد 'کافی ود کرن' اب واپس نشر نہیں ہوگا۔ لیکن آج کے کرن کے پوسٹ سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ یہ ایک مذاق تھا۔ کافی ود کرنے کے ساتویں ایڈیشن کی شوٹنگ 7 مئی 2022 کو شروع ہوگی۔

مزید پڑھیں: Alia Bhatt First Hollywood Project: عالیہ بھٹ جلد ہی اپنی پہلی ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ شروع کریں گی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.