ETV Bharat / entertainment

KKBKKJ song Yentamma out: سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے آئندہ گانا 'ینٹما' میں رام چرن کی انٹری - ینٹما میں رام چرن اور سلمان خان کا ڈانس

رام چرن فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے آئندہ گانے 'ینٹما' میں سلمان خان اور وینکٹیش دگوبتی کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے پر شکرگزار ہیں۔ منگل کے روز فلم کے میکرز نے کسی کا بھائی کسی کی جان کا نیا گانا 'ینٹما' ریلیز کیا ہے۔

سلمان خان کی فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کے آئندہ گانا 'ینٹما' میں رام چرن کی انٹری

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 3:55 PM IST

حیدرآباد:آئندہ فیملی انٹرٹینر فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کے میکرز نے منگل کو فلم کا نیا گانا 'ینٹما' ریلیز کیا ہے۔ انسٹاگرام پر اداکار رام چرن، جو گانے میں ایک کیمیو کردار ادا کر رہے ہیں، نے گانا شیئر کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ آر آر آر کے اداکار سلمان اور وینکٹیش دگوبتی کے ساتھ رقص کرنے پر خوش ہیں۔ انہوں نے اپنی پوسٹ میں سلمان اور وینکٹیش کو لیجینڈز بتایا ہے۔KKBKKJ song Yentamma out

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

ینٹما گانے میں سلمان کو وینکٹیش کے ساتھ لنگی اور پیلے رنگ کی قیمض میں زبردست رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ گانے کے آخر میں رام چرن ڈانس فلور پر سلمان اور وینکٹیش کے ساتھ ڈانس کرتے نظر آتے ہیں۔ اس گانے کو وشال ددلانی اور پائل دیو نے گایا ہے۔ اس گانے کو شبیر احمد نے لکھا ہے۔

انسٹاگرام پر گانا شیئر کرتے ہوئے رام چرن نے لکھا کہ 'اسکرین پر میرے سب سے قیمتی لمحات میں سے ایک۔ لو یو بھائی ❤️ ان لیجنڈز کے ساتھ رقص کر رہا ہوں...# ینٹما گانا اب ریلیز ہوگیا ہے۔ ان کے پوسٹ شیئر کرنے کے فوراً بعد مداحوں نے گانے کی تعریف کی ہے۔ گانے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے، ایک مداح نے لکھا کہ ' شاندار نغمہ'۔ جب کہ ایک اور نے کہا کہ ' آپ کو سلمان کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دیکھ کر اچھا لگا'۔

سلمان خان فلمز پروڈکشن کے تحت بنائی گئی کسی کا بھائی کسی کی جان کی ہدایتکاری فرہاد سمجی نے کی ہے۔ اس فلم میں پوجا ہیگڑے، جگپتی بابو اور بھُمیکا چاولہ نے بھی مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ آنے والا ایکشن ڈرامہ سے شہناز گل اور پلک تیواری بالی ووڈ میں قدم رکھیں گی۔ کسی کا بھائی کسی کی جان رواں سال عید کے موقع پر سینما گھروں میں آرہی ہے اور یہ زی اسٹوڈیوز کے تحت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Bathukamma Song Out کسی کا بھائی کسی کی جان کا ایک اور گانا ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.