ETV Bharat / entertainment

Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan teaser پٹھان کی ریلیز کے ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری، مداحوں کا ردعمل - عید 2023 پر سلمان خان کی فلم ریلیز

سلمان خان کی فلم 'کسی کا بھائی کسی کی جان' کا ٹیزر شاہ رخ خان کی فلم پٹھان کے ساتھ بڑی اسکرینوں پر ریلیز کر دیا گیا۔ سلمان خان کی فلم کا ٹیزر کچھ ہی دیر میں باضابطہ طور پر جاری کیا جائے گا لیکن اس سے قبل ہی سپر اسٹار کے مداحوں نے سوشل میڈیا پر ٹیزر کے کچھ حصے شیئر کر دھوم مچادی ہے۔

ٹھان کی ریلیز کے ساتھ کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر جاری

author img

By

Published : Jan 25, 2023, 4:07 PM IST

حیدرآباد: سلمان خان کی آئندہ فلم کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر شاہ رخ خان کی ایکشن فلم پٹھان کی سینما گھروں میں نمائش کے دوران دکھایا گیا۔ ٹیزر کا آغاز سلمان خان کے صحرا میں موٹر سائیکل چلانے سے ہوتا ہے اور پھر وہ میٹرو میں بدمعاشوں کو مارتے نظر آتے ہیں۔ اس میں انہیں اداکارہ پوجا ہیگڑے کے ساتھ رومانس کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔ تقریباً ایک منٹ 40 سیکنڈ کے ٹیزر میں ایکشن کے کئی مناظر بھی دکھائے گئے ہیں۔Kisi Ka Bhai Kisi Ki Jaan teaser

ٹیزر کے آخر میں سلمان ایک سفید قمیض میں بدمعاشوں سے لڑتے نظر آتے ہیں۔ آخر میں وہ ڈائیلاگ بولتے ہیں ' جب شریر، دل اور دماغ مجھ سے کہتے ہیں بس بھائی، نو مور، میں کہتا ہوں برنگ اٹ آن'۔

کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر نے سلمان کے مداحوں میں خوشی کی لہر پیدا کردی ہے۔ سوشل میڈیا پر مداح جم کر کسی کا بھائی کسی کی جان کے ٹیزر پر اپنے ردعمل کا اظہار کر رہے ہیں۔ شائقین کا ماننا ہے کہ سلمان کی یہ فم بلاک بسٹر ہونے والی ہے جس میں اداکار بالکل ایک نئے اوتار میں نظر آئیں گے۔ ٹیزر پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ایک مداح نے لکھا کہ 'ایمانداری سے کہوں تو مجھے توقع نہیں تھی۔۔ لیکن یہ ٹیزر زبردست ہے۔ بلاک بسٹر ہرجگہ ہے۔ بیک گراؤنڈ میوزک اور ہماری شہناز گل سلمان خان کے ساتھ بڑی اسکرین پر ہوں گی۔ وہ بھی ایک ساؤتھ انڈین اوتار میں'۔

ایک اور مداح نے لکھا کہ آخر میں ٹائیگر اور پٹھان ایک ساتھ'۔ ایک مداح نے ٹیزر کو 'زبردست' بتایا۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' کسی کا بھائی کسی کی جان کا ٹیزر دیکھنے کے بعد مجھے اب اور بھی یقین ہوگیا ہے کہ یہ ایک بہت بڑا بلاک بسٹر ثابت ہونے والا ہے۔ سلمان خان باکس آفس پر تباہی مچا دیں گے، وبال'۔

فرہاد سامجی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں وینکٹیش ڈگوبتی، پوجا ہیگڑے، جگپتی بابو، بھومیکا چاولہ، وجیندر سنگھ، ابھیمنیو سنگھ، راگھو جویال شامل ہیں۔ ٹیلی ویژن اداکارہ شویتا تیواری کی بیٹی پلک تیواری اور شہناز گل اس فلم سے بڑے پردے پر ڈیبیو کریں گی۔

فلم کے نام میں متعدد بار تبدیلی کی گئی ہے۔ سلمان کے بہنوئی آیوش شرما نے میکرز کے ساتھ 'تخلیقی اختلاف' کی وجہ سے اس فلم کو چھوڑ دیا تھا۔ تاہم یہ فلم اس سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Twitter Review: ختم ہوا انتظار، شائقین نے فلم پٹھان پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.