ETV Bharat / entertainment

SRK Thanks Fans for Loving Pathaan: کنگ خان نے پٹھان کو پیار دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا - پٹھان کی کامیابی پر شاہ رخ خان

سپراسٹار شاہ رخ خان نے ٹویٹر پر اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم پٹھان کو بہت سارا پیار دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔

کنگ خان نے پٹھان کو پیار دینے کے لیے مداحوں کا شکریہ ادا کیا

author img

By

Published : Mar 9, 2023, 12:09 PM IST

ممبئی: بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اس وقت اپنی حالیہ ایکشن تھرلر پٹھان کی زبردست کامیابی سے لطف اندوز ہورہے ہیں۔ فلم نے حال ہی میں باہوبلی 2 کو پیچھے چھوڑ دیا اور اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلم بن گئی۔ اداکار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بدھ کے روز فلم کی حمایت کرنے کے لیے سب کا شکریہ ادا کیا۔SRK Thanks fans for loving Pathaan

انہوں نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ کاروبار نہیں ہے۔۔۔ یہ بہت ذاتی ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ ' لوگوں کو ہنسانا اور تفریح کرانا ان کا کام ہے۔ اگر ہم اسے پرسنلی نہیں لیں گے تو یہ کام نہیں کرے گا۔ ان سب کا شکریہ جنہوں نے پٹھان کو پیار دیا اور ان کا بھی شکریہ جنہوں نے اس فلم پر کام کیا ہے یہ ثابت کیا کہ محنت، لگن اور بھروسہ ابھی زندہ ہے۔ جئے ہند'۔

  • “ITS NOT THE BUSINESS….ITS STRICTLY PERSONAL”. Making ppl smile & entertaining them is our business & if we don’t take it personally….it will never fly. Thanks to all who gave Pathaan love & all who worked on the film & proved ki mehnat lagan aur bharosa abhi Zinda Hai.Jai Hind

    — Shah Rukh Khan (@iamsrk) March 8, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

تجارتی تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹویٹر پر لکھا کہ ' پٹھان نے تیلگو اور تمل زبان میں ریلیز کے پانچویں ہفتہ یعنی جمعہ کے روز دو لاکھ، سنیچر کے روز تین لاکھ، اتوار کے روز 5 لاکھ، پیر کے روز دو لاکھ، منگل کو دو لاکھ، بدھ کو دو لاکھ، جمعرات کو دو لاکھ۔ کل کمائی: 18.24 کروڑ روپے، نوٹ: پٹھان نے ہندی، تمل، تیلگو تینوں زبان میں اب تک 528.29 کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔

مزید پڑھیں:Pathaan Box Office Day 27 فلم پٹھان کی 27 ویں دن کی کمائی پر نظر ڈالیں

واضح رہے کہ باہوبلی 2 نے ہندی زبان میں 510.99 کروڑ روپے کی مجموعی کمائی کی تھی۔ پٹھان 25 جنوری کو ریلیز ہوئی تھی جس میں جان ابراہم، دیپیکا پڈوکون، ڈمپل کپاڈیہ اور آشوتوش رانا سمیت دیگر اداکاروں نے بھی کام کیا تھا۔ اس فلم کی اسکرپٹ شریدھر راگھون نے لکھی ہے اور اسے یش راج فلمز نے پروڈیوس کیا ہے۔ کنگ خان کے اس ٹویٹ کے بعد ان کے مداحوں نے ان کی ٹویٹ پر جم کر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی آئندہ ایکشن تھرلر فلم جوان، جس کی ہدایتکاری ایٹلی نے کی ہے، 2 جون 2023 کو سنیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ ان کے پاس راج کمار کی آئندہ فلم ڈنکی بھی ہے جس میں تاپسی پنو بھی اہم کردار میں ہوں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.