کیارا اڈوانی نے انسٹاگرام پر فلم ' بھول بھولیا2' سے اپنے کردار کا موشن پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس فلم میں وہ کارتک آرین اور تبو کے ساتھ اہم کردار میں نظر آنے والی ہیں۔ بھول بھولیا ایک ڈراونی فلم ہے اور پوسٹر میں لوگوں میں خوف پیدا کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔ پوسٹر میں نظر آرہا ہے کہ کیارا اڈوانی کے سر پر ایک خوفناک ہاتھ نظر آرہا ہے اور کیارا اس ہاتھ کی وجہ سے خوف زدہ بھی نظر آرہی ہیں۔ کیارا نے شائقین میں تجسس کو بڑھانے کے لیے اپنے کردار کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ ' ملیے ریت سے، بیوقوف مت بنو وہ اتنی پیاری نہیں ہے'۔ Kiara Advani Look in Bhool Bhulaiyaa2
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں کیارا پہلی بار کارتک کے ساتھ اسکرین شیئر کرنے والی ہیں ، اس فلم کو مراد کھیتانی اور ٹی سیریز نے پروڈیوس کیا ہے۔ 'بھول بھولیا 2' بلاک بسٹر فلم 'بھول بھولیا' کا سیکوئل ہے جس میں اکشے کمار، شائنی آہوجا، ودیا بالن، پریش راول، امیشا پٹیل اور راجپال یادیو نے اداکاری کی تھی۔ سال 2007 میں آئی اس فلم کو پریا درشن نے فلمایا تھا۔ یہ فلم خود سال 1993 کی ملیالم فلم 'منی چترتھازو' کا ریمیک تھا جس کی ہدایت کاری فاضل نے کی تھی، جو ملیالم اسٹار فہد فاصل کے والد ہیں۔
کیارا کے آئندہ فلموں کی بات کریں تو وہ ورون دھون کے ساتھ 'جگ جگ جیو' میں نظر آئیں گی۔ اس بعد وہ ' گووندا نام میرا' میں وکی کوشل کے ساتھ نظر آئیں گی۔ وہ فی الحال ایس شنکر کی آئندہ فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ رام چرن کے ساتھ نظر آنے والی ہیں۔