جے پور: بالی ووڈ اسٹار کیارا اڈوانی اور سدھارتھ ملہوترا کی شادی کرنے کی خبریں ایک بار پھر گردش کرنے لگی ہیں۔ انٹرنیٹ میں سامنے آئی کچھ خبروں کے بعد لوگ یہ جاننے کے لیے بے چین ہیں کہ کیا ایک اور جوڑا راجستھان کے خوبصورت شاہی محلوں میں شادی کرنے جارہا ہے۔ وہیں اپنی شادی کی خبروں کے درمیان یہ نیا جوڑ نیا سال منانے کے لیے کسی نامعلوم مقام پر ایک ساتھ چھٹیاں منا رہا ہے۔ Kiara Advani and Sidharth Malhotra wedding
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں وکی کوشل اور کترینہ کیف نے سوائی مادھو پور کے دی سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں شادی کی۔ ان کی شادی کی تقریب انتہائی خفیہ طور پر منعقد کی گئی، جس کی اطلاع صرف اسٹار کے اہل خانہ اور قریبی دوستوں کو ہی تھی۔ اب یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ کیارا اور سدھارتھ آئندہ سال جیسلمیر میں شادی کے بندھن میں بندھن جائیں گے اور شادی کی تاریخ 6 فروری مقرر کی گئی ہے۔ تاہم بالی ووڈ کے خوبصورت جوڑے نے اس معاملے میں اب تک خاموشی اختیار کی ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شادی جیسلمیر پیلس ہوٹل میں ہوگی، تاہم ستاروں کے ساتھ ساتھ ہوٹل کی جانب سے بھی اس کی کوئی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شادی سے قبل مہندی، ہلدی اور سنگیت کی تقاریب 4 سے 5 فروری کو منعقد ہوگی، جب کہ شادی 6 فروری کو ہوگی۔ ابھی تک سوشل میڈیا پر بالی ووڈ ستاروں نے اپنی شادی کے بارے میں کوئی اشارہ نہیں دیا ہے۔ جہاں کیارا نے اپنی حالیہ پوسٹ میں کون بنے گا کروڑ پتی (کے بی سی) کے سیٹ سے امیتابھ بچن کے ساتھ اپنی تصویر پوسٹ کی، وہیں سدھارتھ نے اپنی اگلی فلم مشن مجنو کی تصویر پوسٹ کی۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
واضح رہے کہ اس سال کبارا نے باکس آفس پر یکے بعد دیگرے کامیاب فلمیں دیں جس میں فلم بھول بھولیا 2 اور جگ جگ جیو ہے۔ وہیں رواں ماہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز ہوئی ان کی فلم گووند نام میرا بھی ٹرینڈ کر رہا ہے۔ کیارا کی اگلی فلم کارتک آریان کے ساتھ ستیہ پریم کی کتھا ہے۔ وہ آئندہ شنکر کی ہدایت کاری میں آر آر آر اسٹار رام چرن کے ساتھ بھی کام کریں گی۔ وہیں سدھارتھ مشن مجنو میں نظر آئیں گے جو 19 جنوری کو ریلیز ہونے والی ہے۔ اس کے علاوہ اداکار، روہت شیٹی کی ویب سیریز انڈین پولیس فورس کے ساتھ ڈیجیٹل ڈیبیو بھی کریں گے۔
مزید پڑھیں:Koffee With Karan 7: کافی ود کرن میں سدھارتھ اور کیارا اڈوانی نے اپنے رشتے کی تصدیق کی