ETV Bharat / entertainment

Katrina- Vicky Wedding Anniversary شادی کی پہلی سالگرہ پر وکی اور کترینہ نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی

author img

By

Published : Dec 9, 2022, 3:19 PM IST

بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے اپنی ازدواجی زندگی کی ایک سال مکمل کرلیے ہیں۔ اب اس جوڑی نے سوشل میڈیا پر اپنی کچھ تصویریں شیئر کی ہیں۔Katrina- Vicky Wedding Anniversary

شادی کی پہلی سالگرہ پر وکی اور کترینہ نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی

حیدرآباد: وکی کوشل اور کترینہ کیف کو 9 دسمبر 2021 کو شادی کے بندھن میں بندھے ایک سال ہو گیا ہے۔ جی ہاں، آج وکی اور کترینہ کی شادی کی پہلی سالگرہ ہے! بالی ووڈ کی مشہور ترین جوڑوں میں سے ای، وکی اور کترینہ نے جمعہ کو اپنی شادی کے 1 سال مکمل کر لیا ہے۔ اس موقع کو مزید خاص بنانے کے لیے کترینہ نے سوشل میڈیا پر ان دیکھی تصاویر اور اپنے اداکار شوہر کی رقص کرتے ہوئے ایک مزاحیہ ویڈیو شیئر کی۔Katrina- Vicky Wedding Anniversary

انسٹاگرام پر کترینہ نے وکی کو شادی کی پہلی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ایک دلکش پوسٹ شئر کی۔ اداکارہ نے دو تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا ہے جس میں وکی ایک رومانوی نغمہ پر مزے دار انداز میں بھانگڑا کرتے نظر آرہے ہیں۔

پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے کترینہ نے لکھا کہ 'میری روشنی کی کرن ☀️ ایک سال مبارک ہو ……..❤️'۔ اس پوسٹ کو شیئر کرنے کے فوراً بعد مشہور شخصیات جیسے شویتا بچن، منی ماتھر، وکی کے والد شام کوشل، اور دیگر نے انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔

وہیں وکی نے بھی کترینہ کے نام ایک پیار بھرا پوسٹ شیئر کیا۔ انسٹاگرام پر اداکار نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ' یہ وقت گزر گیا۔۔۔ لیکن یہ وقت بہت جادوئی انداز میں گزرا ہے آپ کے ساتھ میری محبت۔ ہمیں شادی کا ایک سال مبارک ہو۔ میں آپ سے اتنا زیادہ پیار کرتا ہوں جتنا آپ سوچ بھی نہیں سکتی'۔

وکی اور کترینہ نے 9 دسمبر 2021 کو راجستھان کے سوائی مادھو پور میں سکس سینس ریزورٹ، فورٹ بارواڑہ میں شادی کی۔

واضح رہے کہ وکی گووندا نام میرا کی ریلیز کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں کیارا اڈوانی اور بھومی پیڈنیکر بھی ہیں۔ وہیں کترینہ کیف کی آئندہ فلم ٹائیگر 3 ہونے والی ہے جس میں وہ سلمان خان کے ساتھ نظر آئیں گی۔

مزید پڑھیں: کترینہ کیف اور وکی کوشل کی شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر دیکھیں ان کی رومانوی تصاویر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.