بالی ووڈ کی سب سے مشہور جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل ان دنوں گرمیوں کی چھٹیوں پر ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ اچھا وقت گزار رہے ہیں۔ تاہم جوڑے نے یہ نہیں بتایا کہ وہ اپنی چھٹی منانے کے لیے کہاں گئے ہیں۔ دراصل جمعرات کو کترینہ کیف نے سوشل میڈیا پر اپنی چھٹیوں کی خوبصورت تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں۔ ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ شادی کے بعد سے کترینہ اپنے شوہر وکی کوشل کے ساتھ ایسی تصاویر شیئر کرتی رہی ہیں۔ Katrina Kaif and Husband Vicky Kaushal Holidaying Together
کترینہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی چھٹی کی تصاویر شیئر کیں، جس میں جوڑے کا انداز دیکھتے ہی بن رہا ہے۔ ان تصاویر میں کترینہ اور وکی کروز پر چھٹی کا مزہ لے رہے ہیں۔
![کترینہ کیف نے اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14889066_f.jpg)
اس دوران کترینہ اور وکی کافی رومانوی موڈ میں نظر آئے۔ جہاں کترینہ نے ملٹی کلر بکنی پہنی ہوئی ہے، وہیں وکی کوشل بغیر شرٹ کے اپنی بیوی کترینہ کی گود میں لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
![کترینہ کیف نے اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14889066_df.jpg)
کترینہ کی جانب سے شیئر کی گئی ان تصاویر میں ایک تصویر خوبصورت نظارے کی بھی ہے۔ اداکارہ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کوئی کیپشن نہیں لکھا ہے۔ ان تصاویر کو کترینہ اور وکی کے مداح خوب لائکس کر رہے ہیں اور ساتھ میں اس پوسٹ پر تبصرہ بھی کر رہے ہیں۔
![کترینہ کیف نے اپنی چھٹیوں کی تصاویر شیئر کی](https://etvbharatimages.akamaized.net/etvbharat/prod-images/14889066_sf.jpg)
ایک صارف نے لکھا، ' کیسے کسی کی اتنی پرفیکٹ کیمسٹری ہو سکتی ہے'۔ وہیں ایک مداح نے لکھا، 'ہاٹسٹ کپل'۔
واضح رہے کہ کترینہ اور وکی نے گزشتہ سال 9 دسمبر کو راجستھان کے سوائی مادھوپور میں شادی کی تھی۔ یہ ایک نجی تقریب تھی، جس میں صرف گھر کے افراد اور کچھ خاص دوستوں نے ہی شرکت کی تھی۔ شادی ہونے کے بعد سے یہ جوڑا اپنے کام اور گھر سے تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ اس سے قبل اس جوڑنے اپنی پہلی ہولی کی بھی تصاویر شیئر کی تھی۔
اس جوڑے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں کترینہ کیف فلم 'میری کرسمس'، 'فون بھوت' اور 'جی لے ذرا' میں نظر آنے والی ہیں۔ وہ ٹائیگر 3 میں بھی نظر آئیں گی جو اگلے سال عید پر ریلیز ہونے والی ہے۔ وہیں وکی کوشل اپنی اگلی فلم میں سارہ علی خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ فلم 'گووندا نام میرا' بھی نظر آئیں گے۔
مزید پڑھیں: SRK Poses with Fans: شاہ رخ خان کا پٹھانی انداز، مداحوں کے ساتھ لی خوب تصویریں