ETV Bharat / entertainment

Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani: کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی - راکی اور رانی فلم پر کترینہ کیف

مشہور بالی ووڈ جوڑی وکی کوشل اور کترینہ کیف نے منگل کی رات فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی پریمیئر میں شرکت کی۔ یہ جوڑی کرن جوہر کی ہدایت کاری میں بننے والے رومانوی فلم سے بے حد متاثر نظر آئی ہے جس میں عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ مرکزی کردار میں ہیں۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی

author img

By

Published : Jul 26, 2023, 1:02 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ جوڑی کترینہ کیف اور وکی کوشل ان معزز شخصیات میں شامل ہیں جنہوں نے منگل کو کرن جوہر کی بہت زیادہ متوقع فلم راکی اور رانی کی پریم کہانی کے پریمیئر میں شرکت کی۔ ستاروں سے سجی اس تقریب میں دیگر قابل ذکر شخصیات جیسے عالیہ بھٹ، رنویر سنگھ، شبانہ اعظمی، جیا بچن، اور دھرمیندر کی موجودگی دیکھنے کو ملی، جو فلم کی کاسٹ کا حصہ بھی ہیں۔

کترینہ اور وکی کی ایک ساتھ اسکریننگ سے باہر نکلتے ہوئے ایک ویڈیو بھی انسٹاگرام پر سامنے آئی ہے۔ جب وکی سے فلم کے بارے میں ان کے خیالات کے بارے میں پوچھا گیا تب شروع میں انہوں نے جواب دینے میں تھوڑا ہچکچایا لیکن آخر میں انہوں نے تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'بہت اچھی'۔ اسکریننگ میں شرکت کے لیے وکی کوشل نے ڈینم جیکٹ اور پینٹ پہن رکھی تھی جب کہ کترینہ سفید ڈریس میں بے حد شاندار لگ رہی تھیں۔ ان دنوں کو ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے تھیٹر سے باہر نکلتے ہوئے دیکھا گیا۔ وہیں کترینہ کیف نے بھی فلم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اداکارہ نے اسے حیرت انگیز اور خوبصورت فلم قرار دیا۔

پریمیئر میں شرکت کے بعد، وکی نے بدھ کی صبح سوشل میڈیا پر راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی۔ اداکار نے انسٹاگرام اسٹوریز پر ایک لمبا نوٹ شیئر کیا جس میں لکھا تھا 'فلم کا ہر ایک حصہ پسند آیا۔ یہ ایک بڑی اسکرین پر ریلیز ہونے والی شاندار فیملی انٹرٹینر فلم ہے۔ اپنے عزیز لوگوں کو لے جاؤ فلم دکھانے ۔۔۔بھولنا مت'۔ اداکار نے کرن جوہر کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ آپ ایک شاندار ماسٹر ہیں۔ عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کی زبردست پرفارمنس تھی اور اپنے تجربہ کار اداکاروں دھرمیندر، جیا بچن اور شبانہ اعظمی کو دیکھنا کتنی خوشی کی بات رہی۔وکی کوشل نے فلم کے تمام لوگوں اور مصنفین کو بھی داد دی'۔

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی
کترینہ کیف اور وکی کوشل نے راکی اور رانی کی پریم کہانی کی تعریف کی

فلم کے پریمیئر میں بالی ووڈ کے دیگر نامور شخصیات نے شرکت کی، جن میں عالیہ بھٹ کے شوہر، رنبیر کپور، کرشمہ کپور، گوری خان، اننیا پانڈے، سارہ علی خان، ابراہیم خان، ابھیشیک بچن، شویتا بچن، اور سیما سجدہ بھی شامل ہیں۔ یہ 28 جولائی کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Rocky Aur Rani Kii Prem Kahaani Song Out: عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ پر فلمایا گیا گانا 'تم کیا ملے' ریلیز

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.