ETV Bharat / entertainment

کارتک آرین کو ’سونی اسپورٹس نیٹ ورک‘ نے فٹ بال کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا - کارتک آرین سونی اسپورٹس کے برانڈ ایمبیسیڈر

Kartik Aryan on Sony Sports Network کارتک آرین فٹ بال کے تئیں اپنے جوش و جذبے کے لیے جانے جاتے ہیں۔ کارتک نے کہا ’’میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ کھیل میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں واقعی اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو میدان میں کھیلتے دیکھنے اور ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘

Kartik Aryan on Sony Sports Network
کارتک آرین کو ’سونی اسپورٹس نیٹ ورک‘ نے فٹ بال کا برانڈ ایمبیسیڈر بنایا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 23, 2023, 1:34 PM IST

ممبئی: سونی اسپورٹس نیٹ ورک نے بالی ووڈ اداکار کارتک آرین کو اپنا فٹ بال برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔ شراکت داری کے دوران کارتک پورے سال سونی اسپورٹس نیٹ ورک پر فٹ بال ٹورنامنٹس اور لیگز کے 900 سے زیادہ میچوں کے ساتھ لائیو فٹ بال ایکشن کو فروغ دیتے نظر آئیں گے۔

اس میں یو ای ایف اے یورو 2024، یو ای ایف اے چیمپئنز لیگ، یو ای ایف اے یوروپا لیگ، یو ای ایف اے کانفرنس لیگ، یو ای ایف اے نیشنز لیگ، بنڈیسلیگا، امیریٹ ایف اے کپ، ڈیورنڈ کپ اور روشن سعودی لیگ سمیت بہت سے اہم ٹورنامنٹ شامل ہیں۔

کارتک آرین فٹ بال کے تئیں اپنے جوش و جذبے کے لیے بھی جانے جاتے ہیں۔ کارتک نے کہا ’’میں فٹ بال کو فروغ دینے کے لیے سونی اسپورٹس نیٹ ورک کے ساتھ شراکت داری پر فخر محسوس کرتا ہوں۔ یہ کھیل میرے دل کے بہت قریب ہے۔ میں واقعی اپنے پسندیدہ فٹبالرز کو میدان میں کھیلتے دیکھنے اور ملنے کا منتظر ہوں۔‘‘

واضح ہو کہ حال ہی میں بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے اپنی اگلی فلم چندو چیمپئن کی پہلی جھلک جاری کی ہے، یہ فلم حقیقی زندگی کے ہیرو مرلی کانت پیٹکر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی ہے اور یہ جون 2024 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ کارتک نے انسٹاگرام پر آنے والی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

غور طلب ہو کہ اپنی پچھلی ریلیز فلم ستیہ پریم کی کتھا کی کامیابی کے بعد کارتک آرین ایک اور پروجیکٹ کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم حقیقی زندگی کے پیرا اولمپک فاتح مرلی کانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چندو چیمپئن سے کارتک آرین کی پہلی جھلک سامنے آئی

انہوں نے فلم سے اپنی جھلک شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ 'جب انڈیا آپ کے سینے پر لکھا ہوتا ہے تو یہ ایک مختلف احساس ہوتا ہے۔' اس تصویر میں نوجوان سپر اسٹار کو بالکل مختلف روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعی کارتک اس کردار میں خود کو ڈھالتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' حقیقی ہیرو کا کردار ادا کرنے پر مجھے فخر ہے، وہ شخص جس نے ہار ماننے سے انکار کیا'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.