ETV Bharat / entertainment

Satyaprem Ki Katha Video leaked: ریلیز سے قبل فلم ستیہ پریم کی کتھا سے کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کا ویڈیو لیک - ستیہ پریم کی کتھا ریلیز تاریخ

کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کی فلم ستیہ پریم کی کتھا کے سیٹ سے ایک ویڈیو آن لائن لیک ہوگیا ہے۔ اس لیک ہونے والی کلپ میں ہم کارتک اور کیارا کو شادی کے جوڑے میں دیکھ سکتے ہیں۔

فلم ستیہ پریم کی کتھا سے کیارا اڈوانی اور کارتک آرین کا ایک ویڈیو لیک

author img

By

Published : Mar 30, 2023, 1:56 PM IST

حیدرآباد: سمیر ودوان کی آئندہ فلم ستیہ پریم کی کتھا میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی ایک ساتھ اسکرین پر نظر آئیں گے۔ کارتک آرین اور کیارا اڈوانی کے مداح، جنہوں نے بھول بھولیا 2 میں ان کی جادوئی کیمسٹری کی تعریف کی تھی، اب ان کی آئندہ فلم ستیہ پریم کی کتھا کی ریلیز کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔ تاہم فلم کے شوٹنگ سے ایک ویڈیو آن لائن لیک ہوگیا ہے جس نے شائقین کے جوش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ اس ویڈیو میں کارتک اور کیارا کے درمیان شادی کے ایک سین کو فلمایا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو خوب وائرل ہورہا ہے۔ Satyaprem Ki Katha Video leaked

ستیہ پریم کی کتھا کی سیٹ سے سامنے آئی ویڈیو میں کارتک آرین اور کیارا اڈوانی شادی کے لباس میں ملبوس نظر آرہے ہیں ہیں۔ لیک ہونے والی فوٹیج میں کیارا اور کارتک کو فلم میں شادی کے ایک سین کی شوٹنگ کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ انہیں پیسٹل رنگ کے شادی کے جوڑے میں فیرا لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں ایک ساتھ بہت خوبصورت لگ رہے ہیں۔

سمیر ودوان کی ہدایتکاری اور ساجد ناڈیاڈوالا کی پروڈیوس کردہ یہ فلم 29 جون 2023 کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔ فلم میں کارتک اور کیارا اڈوانی ایک دوسرے کے مدمقابل نظر آئیں گے۔ سال 2022 کی کامیاب فلم بھول بھولیا 2 کے بعد یہ کارتک اور کیارا کی ایک ساتھ دوسری فلم ہونے والی ہے۔

واضح رہے کہ پہلے اس فلم کا نام 'ستیہ نارائن کی کتھا' رکھا گیا تھا لیکن اس پر تنازع ہونے کے بعد فلم کے نام میں تبدیلی کی گئی ہے۔ نام کی تبدیلی کا اعلان کرتے وئے فلمساز سمیر ودان نے 2021 میں ایک بیان جاری کیا تھا جس کے بعد اس بیان کو فلم کے مرکزی اداکار کارتک نے دوبارہ شیئر کیا تھا، جس کے بعد سال 2022 میں فلم کا نام بالآخر بدل کر ستیہ پریم کی کتھا کردیا گیا۔

مزید پڑھیں:Kartik Aaryan in Ahmedabad: احمدآباد کی گلیوں میں کارتک آرین کو دیکھ کر مداح پرجوش ہوئے، دیکھیں ویڈیو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.