ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan in Aashiqui 3 عاشقی تھری میں کارتک آرین مرکزی کردار میں، انوراگ باسو کریں گے ہدایتکاری

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 12:09 PM IST

بھول بھولیا 2 کی کامیابی کے بعد کارتک آرین کے ستارے عروج پر ہیں۔ اداکار جو پہلے سے ہی کئی فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، انہیں اب ایک دلچسپ فلم کی پیش کش ہوئی ہے۔ پیر کے روز کارتک نے اعلان کیا کہ وہ عاشقی 3 میں کام کرنے والے ہیں، جس کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔ Kartik Aaryan in Aashiqui 3

عاشقی 3 میں کارتک آرین مرکزی کردار میں، انوراگ باسو کریں گے ہدایتکاری

ممبئی (مہاراشٹر): اداکار کارتک آرین واحد ایسے اداکار ہیں جن کی فلم بھول بھولیا رواں سال باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئی۔ جس کے بعد اب اداکار کے مداحوں کے لیے ایک نئی خوشخبری یہ ہے کہ اداکار عاشقی 3 میں مرکزی کردار میں نظر آنے والے ہیں۔ فلم کی ہدایتکاری انوراگ باسو کریں گے۔ تاہم میکرز نے ابھی تک فلم کی لیڈ اداکارہ کا اعلان نہیں کیا ہے۔Kartik Aaryan in Aashiqui 3

کارتک نے عاشقی 3 کی کاسٹ میں شامل ہونے پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ 'عاشقی ایک کلاسک فلم ہے اور جسے دیکھتے ہوئے میں بڑا ہوا ہوں اور عاشقی 3 پر کام کرنا ایک خواب کے سچ ہونے جیسا ہے۔ میں بھوشن کمار اور مکیش بھٹ کے تعاون سے بننے والی یہ فلم ملنے پر فخر محسوس کر رہا ہوں لیکن میں شکر گزار بھی ہوں۔ ۔ میں انوراگ باسو کے کام کا بہت بڑا مداح رہا ہوں اور اس پروجیکٹ پر ان کے ساتھ کام کرنا یقینی طور پر مجھے بہت طریقوں سے ایک بہترین اداکار بننے میں مدد کرے گا'۔

وہیں فلم کے ہدایتکار انوراگ باسو نے بھی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ' شائقین کے لیے عاشقی اور عاشقی 2 ایک ایسا احساس ہے جو آج تک ان کے دلوں میں بسا ہوا ہے۔ ہمارا مقصد اسی چیز کو زندہ رکھنا ہے۔ کارتک آریان کے ساتھ یہ میری پہلی فلم ہوگی، جو اپنی محنت اور کام کے تئیں اپنی لگن، ہمت اور عزم کے لیے لوگوں میں مقبول ہوئے ہیں۔ میں ان کے ساتھ کام کرنے کا انتظار کر رہا ہوں'۔

واضح رہے کہ اس فرنچائزی کی پہلی فلم عاشقی سال 1990 میں ٹی سیریز اور وشیش فلمز کے بینر تلے ریلیز کی گئی تھی جس کی ہدایتکار مہیش بھٹ نےکی تھی۔ راہل رائے اور انو اگروال اس فلم میں اپنی اداکاری کی وجہ سے راتوں رات سپر اسٹار بن گئے تھے۔ اس کے بعد فرنچائز نے سال 2013 میں عاشقی 2 ریلیز کی، جس کی ہدایتکاری موہت سوری نے کی تھی۔ اس میں شردھا کپور اور آدتیہ رائے کپور مرکزی کردار میں نظر آئے تھے، یہ فلم بھی باکس آفس پر بے حد کامیاب رہی تھی۔

مزید پڑھیں:Katik Aaryan Fans Mob Shehzada Set: شہزادہ کے سیٹ پر کارتک آرین سے ملنے کیلئے مداحوں کا ہجوم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.