ETV Bharat / entertainment

Kartik Aaryan first look from Chandu Champion: چندو چیمپئن سے کارتک آرین کی پہلی جھلک سامنے آئی - چندو چیمپئن سے کارتک آرین کی پہلی جھلک

کارتک آرین نے اپنی آنے والی فلم چندو چیمپئن سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی۔ جیسا کہ کارتک نے بتایا کہ فلم نے لندن میں اپنا پہلا شیڈول مکمل کر لیا ہے۔

چندو چیمپئن سے کارتک آرین کی پہلی جھلک سامنے آئی

author img

By

Published : Aug 1, 2023, 4:24 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار کارتک آرین نے اپنی اگلی فلم چندو چیمپئن کی پہلی جھلک جاری کی ہے، یہ فلم حقیقی زندگی کے ہیرو مرلی کانت پیٹکر پر مبنی ہے۔ اس فلم کی ہدایت کاری کبیر خان نے کی ہے اور یہ جون 2024 میں ریلیز ہونے والی ہے۔ کارتک نے انسٹاگرام پر آنے والی فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کی ہے۔

اپنی پچھلی ریلیز فلم ستیہ پریم کی کتھا کی کامیابی کے بعد کارتک آرین ایک اور پروجیکٹ کے ساتھ واپس آگئے ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ یہ فلم حقیقی زندگی کے پیرا اولمپک فاتح مرلی کانت پیٹکر کی زندگی پر مبنی ہے، فلم کی شوٹنگ گزشتہ ماہ شروع ہوئی تھی۔ آئندہ فلم کھلاڑی کی زندگی میں رونما ہوئے حقیقی واقعات پر مبنی ہے۔

انہوں نے فلم سے اپنی جھلک شیئر کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ' جب انڈیا آپ کے سینے پر لکھا ہوتا ہے تو یہ ایک مختلف احساس ہوتا ہے'۔ اس تصویر میں نوجوان سپر اسٹار کو بالکل مختلف روپ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ واقعی کارتک اس کردار میں خود کو ڈھالتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے مزید ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ' حقیقی ہیرو کا کردار ادا کرنے پر فخر ہے، وہ شخص جس نے ہار ماننے سے انکار کیا'۔

کارتک نے فلم کے لیے ایک ایسا انداز اپنایا ہے جس میں ان کے مداحوں نے انہیں پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔ اس تصویر میں کارتک چھوٹے بالوں اور جیکٹ میں نظر آرہے ہیں۔چندو چیمپئن کی فلم بندی کا آغاز لندن میں شروع ہوا۔ اس کی ہدایتکار کبیر خان کر رہے ہیں اور اسے پروڈیوس ساجد اور وردہ ناڈیاڈوالا کر رہے ہیں۔ کارتک نے فلم سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ فلم اپنے پہلے شیڈول کی شوٹنگ مکمل کرچکی ہے۔ یہ فلم کبیر خان کے ساتھ کارتک آرین کی پہلی فلم ہے۔ چندو چیمپئن عید کے موقع پر جون 2024 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

مزید پڑھیں:Kartik Aaryan travels economy class: شائقین نے کارتک آرین کے اکانومی کلاس میں سفر کرنے کو پبلیسیٹی اسٹنٹ قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.