ETV Bharat / entertainment

Karanvir Bohra Cheating Case: اداکار کرن ویر بوہرا پر خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام - کرن ویر بوہرا پر مقدمہ درج

ٹی وی کے مشہور اداکار کرن ویر بوہرا کے خلاف ایک خاتون کے ساتھ کروڑوں روپے کا دھوکہ دینے کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے۔ Case Filed Against Karanvir Bohar for Cheating Women

اداکار کرن ویر بوہرا پر خاتون کے ساتھ دھوکہ دہی کرنے کا الزام

author img

By

Published : Jun 15, 2022, 1:32 PM IST

حیدرآباد: معروف ٹی وی اداکار کرن ویر بوہرا کے بارے میں ایک چونکا دینے والی خبر سامنے آرہی ہے۔ اداکار کے خلاف 40 سالہ خاتون کو کروڑ روپے کا جھانسہ دینے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔ خاتون نے اداکار کے خلاف اوشیوارا پولیس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرایا ہے۔ خاتون نے اداکار پر 1.99 کروڑ روپے کی دھوکہ دہی کا الزام لگایا ہے۔ خاتون کی شکایت پر پولس نے کرن ویر سمیت چھ لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔ Case Filed Against Karanvir Bohar for Cheating Women

خاتون کا الزام ہے کہ کرن ویر بوہرا نے 2.5 فیصد شرح سود کے ساتھ 1.99 کروڑ روپے واپس کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ وقت پر ایسا نہیں کر سکے۔ خاتون نے پولیس کو مزید بتایا کہ اداکار نے اسے صرف ایک کروڑ روپے واپس کیے ہیں۔

خاتون کو جان سے مارنے کی دھمکیاں

خاتون نے پولیس کو دی گئی اپنی شکایت میں یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ جب اس نے باقی رقم مانگی تو کرن ویر اور اس کی بیوی تیجندر سدھو نے خاتون کو نہ تو کوئی تسلی بخش جواب دیا بلکہ جان سے مارنے کی دھمکی دی ۔ اس کے ساتھ ہی خاتون کی شکایت پر اوشیوارا پولس تھانہ نے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہے۔

کرن ویر 'لاک اپ' شو میں نظر آئے تھے

اداکار کرن ویر بوہرا اس سال کنگنا رناوت کے او ٹی ٹی ریئلٹی شو 'لاک اپ' میں نظر آئے تھے۔ کرن ویر نے شو میں بہت اچھا کھیل کھیلا اور شائقین کو بھی شو میں ان کا کھیل پسند آیا۔

اس شو میں انہوں نے وائلڈ کارڈ کے ذریعے انٹری لی۔ 72 دن تک جاری رہنے والے اس شو میں کرن ویر کے بچے اور بیوی بھی ان سے ملاقات کرنے آئے تھے۔ اس سے قبل کرن ویر بگ باس میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: Rimi Sen Duped of 4 Crores: ریمی سین کو لگا کروڑوں کا چونا، اداکارہ نے شکایت درج کرائی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.