ETV Bharat / entertainment

Film Celebs Reached Kullu: نئے سال کا جشن منانے کپل شرما اور گرو رندھاوا کلو منالی پہنچے

author img

By

Published : Dec 27, 2022, 10:43 AM IST

مشہور کامیڈی اسٹار اور اداکار کپل شرما، گلوکار گرو رندھاوا اور اداکارہ یوگیتا اپنے نئے سال کی شروعات کرنے کے لیے کلو منالی پہنچ گئے ہیں۔ Film Celebs Reached Kullu

نئے سال کا جشن منانے کپل شرما اور گرو رندھاوا کلو منالی پہنچے

نیاسال 2023 محض چند دن دور ہے۔ہماچل میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے سیاحوں کی آمد میں شروع ہوگئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اب بالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے بھی کولو پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ کامیڈین کپل شرما، اداکارہ یوگیتا اور گلوکار گرو رندھاوا بھی پیر کی شام کولو پہنچ گئے۔ تینوں مشہور شخصیات کلو کے بڑا گڑھ ریزورٹ میں قیام پذیر ہیں۔ جہاں بڑا گڑھ ریزورٹ کے ڈائریکٹر نکول کھلر نے ان کا استقبال کیا۔ Film Celebs Reached Kullu

نکول کھلر نے بتایا کہ تینوں نیا سال منانے منالی آئے ہیں۔ تینوں منالی کے سیاحتی مقامات کا بھی دورہ کریں گے۔ بتادیں کہ گزشتہ دنوں بالی ووڈ اداکار ارجن رامپال بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ اپنی فلم کی شوٹنگ کے لیے یہاں پہنچے تھے۔ ایسے میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے آنے والے دنوں میں مزید مشہور شخصیات بھی کلّو منالی آ سکتی ہیں۔

فلمی ہستیاں آتی رہتی ہیں: واضح رہے کہ فلمی فنکاروں کی پسندیدہ ہل اسٹیشنوں میں کلو منالی بھی ہے اور یہاں وہ اکثر اپنی چھٹھیاں گزارنے کے لیے آتے رہتے ہیں۔ چاہے فلم کی شوٹنگ ہو یا اہل خانہ اور دوستوں کے ساتھ وقت گزارنا ہو کلو منالی ان کی چھٹیاں گزارنی کی پسندیدہ سیاحتی مقام میں سے ایک ہے۔

لاہول سپتی کی اونچی چوٹیوں پر برف باری شروع: وہیں پیر کی شام لاہول سپتی کی اونچی چوٹیوں پر برف باری شروع ہو گئی۔ اس کے ساتھ ہی اٹل ٹنل کے دونوں سروں پر برف باری ہو رہی ہے۔ برف باری کو شروع ہوتے دیکھ کر انتظامیہ نے لاہول وادی پہنچنے والی گاڑیوں کو واپس بھیج دیا ہے۔ پہلے جہاں اٹل ٹنل سے 19 ہزار سے زیادہ گاڑیاں پہنچی تھیں وہیں پیر کو 5000 سے زیادہ گاڑیاں اٹل ٹنل روہتانگ کے راستے لاہول ویلی پہنچیں۔ اس کے ساتھ ہی وادی میں برف باری شروع ہوتے ہی لاہول سپتی پولیس کی ٹیم کو مختلف مقامات پر تعینات کر دیا گیا اور انہوں نے گاڑیوں کو وادی سے واپس بھیجنا شروع کر دیا۔

مزید پڑھیں: Zwigato Trailer Release: کپل شرما کی فلم زویگاٹو کا ٹریلر ریلیز

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.