ETV Bharat / entertainment

Kangana Ranauts آٹھ سال میں گیارہ فلاپ فلمیں، کنگنا رناوت کا کریئر مشکل مرحلے میں - کنگنا کی آنے والی فلم

کنگنا رناوت نے گذشتہ آٹھ برسوں میں ایک بھی ہٹ فلم نہیں دی۔ یہاں تک کہ بالی ووڈ کی اس اداکارہ کا ساؤتھ کی فلموں میں ڈیبیو بھی کوئی خاص نہیں رہا ہے۔ اب مداحوں میں یہ باتیں عام ہو رہی ہیں کہ کیا کنگنا رناوت اپنی آنے والی فلم 'ایمرجنسی' سے کمال کر پائیں گی؟ کیا کنگنا کے تنازعات ان کے کریئر کے لیے خطرہ بن گئے ہیں؟

Kangana Ranauts Career on Crash
اداکارہ کنگنا رناوت کا کریئر دشوار کن مرحلے میں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 28, 2023, 1:56 PM IST

Updated : Oct 28, 2023, 2:31 PM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے بالی ووڈ میں اپنی ایک خاص اور منفرد شناخت بنا لی ہے۔ 2006 میں فلم 'گینگسٹر' سے بالی ووڈ میں دھوم مچانے والی 'ریوالور رانی' کو ہندی سینما میں آئے 17 سال ہو چکے ہیں۔ کنگنا نے اپنے طویل فلمی کریئر میں ایک کے بعد ایک ہٹ فلمیں دیں۔ کنگنا رناوت نے ان 17 سالوں میں 40 فلموں میں کام کیا ہے۔ حال ہی میں کنگنا کی 40ویں فلم 'تیجس' 27 اکتوبر کو ریلیز ہوئی ہے۔

کنگنا رناوت کے مداحوں میں 'تیجس' کے حوالے سے خاص کریز موجود تھا لیکن کنگنا کی یہ فلم بھی مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔ فلم پہلے دن ہی کچھ خاص کمائی نہیں کر سکی۔ گزشتہ آٹھ سالوں میں کنگنا کی 11 فلمیں باکس آفس پر فلاپ ثابت ہوئی ہیں۔ کنگنا نے سال 2015 میں ہٹ فلم 'تنو ویڈز منو ریٹرنز' دی۔ اس کے بعد کنگنا کی کوئی بھی فلم ہٹ نہیں ہوئی۔ اب یہ خدشہ ظاہر کی جا رہی کہ کیا کنگنا کا فلمی کریئر پسماندگی کی طرف بڑھ رہا ہے؟ کیا کنگنا کا کریئر ان کے تند و تیز بیانات سے متاثر ہو رہا ہے؟

کنگنا رناوت کی لگاتار 11 فلمیں فلاپ رہیں

گزشتہ 8 سالوں میں کنگنا رناوت نے 11 فلاپ فلمیں دیں، جن میں اب 'تیجس' کا نام بھی شامل ہوتا نظر آرہا ہے۔ سال 2019 سے اب تک، کنگنا نے بڑی فلاپ فلمیں دی ہیں جیسے مانیکرنیکا (91.19 کروڑ) اور ججمنٹل (33.11 کروڑ)، سال 2020 میں 'پنگا' (28.9 کروڑ)، 2021 میں تھلائیوی (4.75 کروڑ)، 2022 میں دھاکڑ (82 کروڑ) جیسی فلمیں فلاپ رہی ہیں۔ ساتھ ہی اس سے پہلے وہ سال 2015 میں آئی لو نیویارک اور کٹی بٹی اور سال 2017 میں رنگون اور سمرن جیسی فلاپ فلمیں بھی دے چکی ہیں۔

تیجس کا باکس آفس پر برا حال

27 اکتوبر کو ریلیز ہونے والی کنگنا رناوت کی فلم 'تیجس' نے پہلے دن 1.25 کروڑ اور دوسرے دن 1.48 کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ دو دنوں میں 'تیجس' کا کل کلیکشن 2.73 کروڑ ہو گیا ہے۔ کنگنا کی مقبولیت اور ان کے اسٹارڈم کو دیکھتے ہوئے، فلم کی یہ مٹھی بھر کمائی ان کی ساکھ پر سوال اٹھاتی ہے۔ 'تیجس' کی ابتدائی کمائی سے یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ فلم فلاپ کی طرف بڑھ رہی ہے۔

کنگنا کی آنے والی فلم

'تیجس' کے بعد کنگنا رناوت رواں سال میں اپنی نہایت ہی منتظر سیاسی ڈرامہ فلم 'ایمرجنسی' میں نظر آئیں گی۔ کنگنا رناوت ایمرجنسی میں ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اس کے ساتھ ہی فلم میں انوپم کھیر جئے پرکاش نارائن کے کردار میں ہوں گے، شریاس تلپڑے اٹل بہاری واجپائی، اشوک چھابڑا مورارجی دیسائی، مہیما چودھری پپل جیکار، ملند سومن فیلڈ مارشل سام مانیکشا کے کردار میں ہوں گے، وشاک نائر سنجے گاندھی کے کردار میں ہوں گے اور آنجہانی اداکار ستیش کوشک جگجیون رام کے کردار میں ہوں گے۔ 31 اکتوبر (اندرا گاندھی کے قتل کی تاریخ) کو فلم ایمرجنسی سے شاید کنگنا کو بڑا تحفہ مل سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کنگنا کے کریئر پر کنٹرو ورسی کی کال

کنگنا رناوت اپنی فلموں کے لیے کم اور اپنے تند و تیز بیانات کے لیے زیادہ خبروں میں رہتی ہیں۔ جس کی وجہ سے کنگنا رناوت روزانہ سوشل میڈیا پر صارفین کے نشانے پر نظر آتی رہتی ہیں۔ ایسے میں اداکارہ کی فین فالوونگ میں زبردست کمی واقع ہوئی ہے۔ یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ لوگ کنگنا سے مایوس ہوتے جارہے ہیں اور کنگنا کے متنازعہ بیانات ان کے فلمی کریئر پر بہت زیادہ اثر ڈال رہے ہیں۔

Last Updated : Oct 28, 2023, 2:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.