ETV Bharat / entertainment

Kangana First Look from Chandramukhi2 چندر مکھی ٹو سے کنگنا رناوت کی پہلی جھلک جاری - چندرمکھی 2 کی ریلیز فلم

چندر مکھی 2 کے میکرز نے ہفتے کے روز فلم سے کنگنا رناوت کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے۔ پی واسو کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں کنگنا رناوت مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔

چندر مکھی 2 سے کنگنا رناوت کی پہلی جھلک جاری

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 1:24 PM IST

حیدرآباد: کنگنا رناوت کی فلم چندر مکھی 2 کے میکرز نے ہفتہ کو فلم سے ان کی پہلی جھلک شیئر کردی ہے۔ اس سے پہلے انہوں نے راگھو لارنس کی ایک راجہ کے کردار کے طور پر ان کی پہلی جھلک جاری کی تھی۔ کنگنا اس اوتار میں بے حد شاندار لگ رہی ہیں۔Kangana first look from Chandramukhi2

چندر مکھی 2 کے بینر لائیکا پروڈکشن نے سوشل میڈیا پر فلم سے کنگنا کا پہلا لک پوسٹر شیئر کیا ہے۔ اس پوسٹر میں نیشنل ایوارڈ یافتہ اداکارہ کو خوبصورت پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے، وہ اس اوتار میں ایک مہارانی کی طرح نظر آرہی ہیں۔ حالانکہ فلم میں وہ ایک ڈانسر کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔ اس پوسٹر میں کنگنا کو ایک کلاسکل ڈانسر کی طرح لباس پہنے اور بھاری زیورات کو زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ شائقین اداکارہ کے اس لک کو بے حد پسند کرنے والے ہیں۔

جیسا کہ پہلے بتایا گیا ہے کہ چندر مکھی 2 بلاک بسٹر ہٹ تمل ہارر کامیڈی فلم چندر مکھی کا سیکوئل ہے۔ اس فلم کو بھی پی واسو نے ہی ڈائریکٹ کیا ہے جنہوں نے اس سے پہلے والی فلم کی ہدایتکاری کی تھی۔ فلم کے پہلے پارٹ میں رجنی کانت، جیوتیکا پربھو اور نینتھارا اہم کردار میں تھے۔چندر مکھی 2 میں کنگنا بادشاہ کے دربار میں ایک رقاصہ کے کردار میں نظر آئیں گی، جو اپنی خوبصورتی اور رقص کی مہارت کے لیے مشہور ہے۔

راگھوا اور کنگنا کے علاوہ فلم میں رادھیکا سرتھ کمار، وادیویلو اور لکشمی مینن بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔ آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ایم ایم کیروانی فلم کے لیے شاندار موسیقی ترتیب دیں گے۔ چندر مکھی 2 تمل، تیلگو، ہندی، ملیالم اور کنڑ میں گنیش چترتھی پر ریلیز ہونے والی ہے۔ تھلائیوا کے بعد یہ آئندہ فلم کنگنا کی دوسری پین انڈیا فلم ہونے والی ہے۔

مزید پڑھیں:Salman Khan Death Threat 'ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے، ڈرنے کی کوئی بات نہیں'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.