ممبئی: بالی ووڈ اسٹار کنگنا رناوت نے پیر کو اداکارہ دیپیکا پڈوکون کی آسکر 2023 میں شرکت کے لیے ان کی خوب تعریف کی۔ پٹھان اداکارہ نے اکیڈمی ایوارڈز میں بطور پریزنٹر شرکت کی اور آر آر آر کے آسکر ایوارڈ یافتہ نغمہ ناٹو ناٹو کو اسٹیج پر پیش کیا۔ ناٹو ناٹو نے بہترین آریجنل گانے کے زمرنے میں اکیڈمی ایوارڈ جیتا ہے۔ ساتھ ہی آسکر میں ناٹو ناٹو کے لائیو پرفارمنس کو بے حد سراہا بھی گیا۔Kangana Ranaut Praises Deepika
کنگنا نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ میں دیپیکا کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ کتنی خوبصورت لگ رہی ہیں۔ کنگنا نے کہا کہ' ایسے باوقار پلیٹ فارم پر پورے ملک کو متحد رکھنا، اس کی ساکھ اور شبیہ کو نازک کندھوں پر اٹھانا اور اتنی رحم دلی اور بے خوفی سے بات کرنا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستانی خواتین بہترین ہیں اور دیپیکا اس کی مثال ہیں۔
-
How beautiful @deepikapadukone looks, not easy to stand there holding entire nation together, carrying its image, reputation on those delicate shoulders and speaking so graciously and confidently. Deepika stands tall as a testimony to the fact that Indian women are the best ❤️🇮🇳 https://t.co/KsrADwxrPT
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 13, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">How beautiful @deepikapadukone looks, not easy to stand there holding entire nation together, carrying its image, reputation on those delicate shoulders and speaking so graciously and confidently. Deepika stands tall as a testimony to the fact that Indian women are the best ❤️🇮🇳 https://t.co/KsrADwxrPT
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 13, 2023How beautiful @deepikapadukone looks, not easy to stand there holding entire nation together, carrying its image, reputation on those delicate shoulders and speaking so graciously and confidently. Deepika stands tall as a testimony to the fact that Indian women are the best ❤️🇮🇳 https://t.co/KsrADwxrPT
— Kangana Ranaut (@KanganaTeam) March 13, 2023
کنگنا نے اپنے ٹویٹ میں دیپیکا پڈوکون کو ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ 'دیپیکا پڈوکون کتنی خوبصورت لگ رہی ہیں، پورے ملک کو متحد لے کر، اس کی شبیہ، ساکھ کو اپنے نازک کندھوں پر اٹھائے کھڑے رہنا آسان نہیں ہیے اور اتنی شفقت اور اعتماد کے ساتھ بول رہی ہیں۔ دیپیکا اس بات کی گواہی ہیں کہ بھارتی خواتین بہترین ہیں'۔
واضح رہے کہ دیپیکا نے اسٹیج پر گانا ناٹو ناٹو کو پیش کیا۔ واضح رہے کہ فلم آر آر آر بھارتی انقلابیوں کمارام بھیم اور الوری سیتارام راجو کے درمیان دوستی پر مبنی ہے۔ ناٹو ناٹو کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین گانا ہے اور فلم
دیپیکا نے اسٹیج پر گانا Naatu Naatu کو متعارف کرایا، جو RRR میں ایک اہم لمحے کے دوران چلایا جاتا ہے، جو ہندوستانی انقلابیوں کومارم بھیم اور الوری سیتارام راجو کے درمیان دوستی پر مبنی فلم ہے۔ Naatu Naatu کی مزید وضاحت کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ یہ ایک بہترین گانا ہے، اور فلم کے نوآبادیاتی نظام کے مخالف جذبات کو واضح کرتا ہے۔
وہیں کنگنا کے اس حالیہ ٹویٹ نے دیپیکا کی تعریف کرتے ہوئے بہت سے لوگوں کو صدمے میں ڈال دیا کیونکہ تنو ویڈز منو اداکارہ پہلے کئی سوشل میڈیا پر دیپیکا کو تنقید کا نشانہ بناچکی ہیں۔ کنگنا نے کئی بار بغیر نام لیے دیپیکا کے ڈپریشن کی بھی تنقید کی تھی۔ اپنے ریئلٹی پروگرام لاک اپ کے پروموشنل پروگرام کے دوران جب ایک صحافی نے ان سے گہرائیاں کی اداکارہ دیپیکا کے بارے میں پوچھا تھا تب کنگنا نے کہا تھا کہ 'گہرائیاں کی ریلیز تاریخ جیسے جیسے قریب آتی جائے گی کپڑے چھوٹے ہوتے جائیں گے'۔
مزید پڑھیں:Kangana Ranaut on Selfiee: کنگنا رناوت نے سیلفی کی خراب کمائی کے بعد کرن جوہر کی تنقید کی