ETV Bharat / entertainment

The Kerala Story: دی کیرالہ اسٹوری کو یہ سمجھ کر دیکھنا چاہیے کہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، کمل ہاسن - دی کیرالہ اسٹوری پر کمل ہاسن

کمل ہاسن نے کہا کہ وہ فلموں پر پابندی لگانے کے خلاف ہیں لیکن انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ناظرین دی کیرالہ اسٹوری کے مقصد کے بارے میں سوچیں۔

دی کیرالہ اسٹوری کو یہ سمجھ کر دیکھنا چاہیے کہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے، کمل ہاسن

author img

By

Published : Jun 3, 2023, 10:48 AM IST

اداکار کمل ہاسن، جنہوں نے پہلے دی کیرالہ سٹوری کو پروپیگنڈہ فلم قرار دیا تھا، نے ایک بار پھر سدیپتو سین کی فلم پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ ایک حالیہ تقریب میں، اداکار و سیاستدان نے کہا کہ' دی کیرالہ اسٹوری جیسی فلم دیکھنی چاہیے صرف اس امید کہ ساتھ کہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے'۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی بھی فلم پر پابندی کے خلاف ہیں لیکن وہ چاہتے ہیں کہ فلم دکھانے کے پیچھے کے مقصد کو لوگ ضرور سمجھیں۔

کمال انڈیا ٹوڈے کانکلیو ساؤتھ 2023 میں خطاب کر رہے تھے جب انہوں نے کہا کہ 'میں کسی بھی فلم پر پابندی نہیں لگاؤں گا، ان فلم کو اپنی بات کہنے دیں۔ لیکن میں لوگوں کو یہ بتانے کی کوشش کروں گا کہ وہ اس بات کو سمجھیں کہ فلم کے پیچھے کا مقصد کیا ہے۔ میں تب سے یہی کہہ رہا ہوں جب سے لوگ مجھ سے اس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔۔کیونکہ میری فلم وشوروپم پر تمل ناڈو میں پابندی لگا دی گئی تھی۔ لوگ اب بھی سوچ رہے ہیں کہ اس پر پابندی کیوں لگائی گئی۔ راج کمل فلمز اور تمل ناڈو حکومت کے درمیان کا یہ معاملہ تھا۔ ہم نے کیس جیت لیا اور فلم ریلیز کی۔ میں کسی فلم پر پابندی کی وکالت نہیں کروں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ درحقیقت میں سرٹیفیکیشن بورڈ کو سنسر بورڈ میں تبدیل کرنے اور فلموں پر پابندی یا ایڈیٹنگ کرنے کے مضبوط حامیوں میں سے ایک تھا۔ 'اس ملک میں اظہار رائے کی آزادی ہونی چاہیے۔ وہ فلم کی تصدیق کر سکتے ہیں اور کہہ سکتے ہیں کہ کچھ لوگ یہ فلم نہیں دیکھ سکیں گے۔ ناظرین کو اس سمجھ کے ساتھ دی کیرالہ اسٹوری جیسی فلم دیکھنی چاہے کہ اس کا حقیقت سے کوئی واسطہ نہیں ہے اور پھر سوچنا چاہیے'۔

واضح رہے کہ کیرالہ سٹوری کے ٹریلر میں پہلے دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ فلم 32 ہزار خواتین کی کہانی پر مبنی 'سچی کہانی' ہے لیکن بعد میں اس تعداد کو تبدیل کر کے اسے تین خواتین پر مبنی فلم کر دیا گیا۔ اسی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ 'میں نے فلم نہیں دیکھی ہے لیکن لوگوں نے اس کے بارے میں کیا کہا ہے وہ سنا ہے۔ لیکن اس سے جو چیز میں نے سمجھی ہے وہ یہ ہے کہ کچھ چیزیں ہوسکتی ہیں لیکن آپ تعداد کو گھٹا یا بڑھا نہیں سکتے یا اسے قومی بحران کی طرح پیش نہیں کرسکتے'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل کمل نے ایک انٹرویو میں دی کیرالہ اسٹوری کے بارے میں کہا تھا کہ 'یہ پروپیگنڈہ فلم ہے جن کے میں خلاف ہوں۔ صرف یہ کافی نہیں کہ آپ کسی لوگو کے نیچے یہ لکھ دو کہ یہ سچی کہانی ہے۔ اسے واقعی سچ ہونا چاہیے اور یہ سچ نہیں ہے'۔ اداکار اس وقت اپنی فلم انڈین 2 پر کام کر رہے ہیں، جس پر وہ کافی عرصے سے مصروف ہیں۔ اس فلم کے ہدایت کار ایس شنکر ہیں اور اس میں سدھارتھ اور کاجل اگروال بھی اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:The Kerala Story: دی کیرالہ اسٹوری پر پابندی کی مخالفت کے بعد انوراگ کشیپ نے اسے 'پروپیگنڈہ فلم' قرار دیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.