ETV Bharat / entertainment

Kajol opens up on marrying Ajay:اپنے کرئیر کے عروج میں شادی کرنا مشکل فیصلہ تھا، کاجول - کاجول اور اجے دیوگن کی شادی

کاجول جلد ہی دی ٹرائل- پیار، قانون، دھوکہ میں ایک وکیل کے کردار میں نظر آئیں گی۔ اداکارہ نے ایک حالیہ انٹرویو میں اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں کھل کر بتایا کہ کامیابی کے بلندیوں پر پہنچ کر شادی کا فیصلہ کرنا کتنا مشکل تھا۔

کاجول نے اپنے کرئیر کے عروج میں اجے دیوگن سے شادی کرنے کے بارے میں کیا کہا

author img

By

Published : Jun 21, 2023, 3:43 PM IST

حیدر آباد: بالی ووڈ اداکارہ کاجول ایک بار پھر اسکرین پر واپس آ رہی ہیں۔ اس بار وہ اپنے کرائم ڈرامہ دی ٹرائل - پیار، قانون دھوکہ سے مداحوں کا دل جیتنے کے لیے تیار ہیں۔ شو کے بارے میں بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کرنے کے فیصلے کے بارے میں بھی بتایا اور یہ بھی بتایا کہ کس طرح ان کے والد نے انہیں فلم انڈسٹری میں قدم رکھنے کے فیصلے پر 'بہت احتیاط سے' سوچنے کا مشورہ دیا تھا۔Kajol opens up on marrying Ajay

کاجول کی دی ٹرائل ایک امریکی شو گڈ وائف کا ریمیک ہے، جس وہ ایک وکیل کا کردار ادا کریں گی جسے ایسے حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جہاں اسے مشکل فیصلے لینے پڑتے ہیں۔ ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے اپنی ذاتی زندگی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ 'اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کرنے کا فیصلہ ایک مشکل فیصلہ تھا'۔

وہ کہتی ہیں کہ 'دراصل میری زندگی میں ایسے کئی واقعات پیش آئے ہیں جس نے مجھے مشکل فیصلے لینے پر مجبور کیا ہے، یہ میرے لیے گیم چینجر تھا کیونکہ میں نہیں جانتی تھی کہ میں فلم انڈسٹری میں جانا چاہتی ہوں یا نہیں کیونکہ میں نے اپنے کرئیر کے عروج پر شادی کی۔ اداکارہ نے بالی ووڈ سپر اسٹار اجے دیوگن سے شادی کی ہے۔ انہوں نے برسوں تک ڈیٹنگ کے بعد 1999 میں شادی کی۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ ان کے والد نے انہیں فلمی پیشے میں آنے کے بارے میں احتیاط سے غور کرنے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ 'آپ اپنے چہرے پر لگے اس پینٹ سے کبھی بھی چھٹکارا حاصل نہیں کر پائیں گے۔ ایک بار جب آپ اسے لگا لیتے ہیں تو یہ ہمیشہ کے لیے رہتا ہے'۔ کاجول نے مزید بتایا کہ کس طرح انہوں نے اسے حقیقت نہیں بننے دیا۔

اپنے تازہ ترین پراجیکٹ کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہوں نے پہلی سیریز دیکھی اور انہیں یہ 'پسند' آیا۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ انہیں اس بارے میں کچھ خدشات تھے کہ اس کا ہندی میں ترجمہ کیسے کیا جائے گا۔

دی ٹرائل کے ٹریلر کی نقاب کشائی کے موقع پر انہوں نے سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ'کردار لاجواب تھا؛ تصور لاجواب تھا، لیکن میں متجسس تھی کہ اسے ہندی میں کیسے ڈھالا جائے گا۔ میرے لیے اسکرپٹ سب سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے کیونکہ کہانی صرف کسی ایک کردار کے بارے میں نہیں ہوتی ہے۔ اس میں ہر کردار کے لیے جگہ ہوتی ہے۔

شیبا چڈھا، جسو سینگپتا، علی خان، کبرا سیٹ اور گورو پانڈے دی ٹرائل - پیار، قانون، دھوکہ میں بھی نظر آئیں گے۔ سپرن ایس ورما کی ہدایت کاری میں بننے والا یہ شو 14 جولائی کو ڈزنی پلس ہاٹ اسٹار پر پریمیئر ہوگا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.