ETV Bharat / entertainment

Kajal Aggarwal Announces Baby's Name: کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کے نام سے پردہ اٹھایا - کاجل اگروال اور گوتم کچلو کے بیٹے کی پیدائش

اداکارہ کاجل اگروال کے شوہر گوتم کچلو نے بدھ کے روز اپنے بیٹے کے نام سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ گوتم کچلو نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا۔ Kajal Aggarwal Announces Baby Boy's Name

کاجل اگروال اور گوتم کچلو نے اپنے بیٹے کے نام  سے پردہ اٹھایا

author img

By

Published : Apr 20, 2022, 4:12 PM IST

فلم سنگھم سے شہرت حاصل کرنے والی اداکارہ کاجل اگروال اور ان کے بزنس مین شوہر گوتم کچلو نے بدھ کے روز اپنے بیٹے کے نام کا اعلان کیا ہے۔ منگل کے روز کاجل کے ہاں بچے کی پیدائش کی خبریں وائرل ہورہی تھیں لیکن جوڑے نے باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان نہیں کیا تھا ۔ لیکن ایک دن کے بعد گوتم نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کرتے ہوئے خوشخبری سنادی ہے۔ Kajal Aggarwal Announces Baby Boy's Name

جیسا کہ خبریں سامنے آرہی تھی کہ ' بچے کی پیدائش ممبئی کے ایک نجی ہسپتال میں منگل کی صبح ہوئی تھی۔ زچہ اور بچہ دونوں تندرست ہیں۔ اب اس خبر کے بعد آج خود یعنی بدھ کے روز گوتم نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے کے نام سے پردہ اٹھادیا ہے۔ کاجل اور گوتم نے اپنے بیٹے کا نام 'نیل کچلو' رکھا ہے۔ گوتم نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں لکھا ہے ہم نیل کچلو کی پیدائش کا اعلان کرتے ہوئے مسرت محسوس کر رہے ہیں'۔ اس کے علاوہ اس پوسٹ میں نیل کی پیدائش کی تاریخ بھی جاری کی گئی ہے۔

اس پوسٹ کو شیئر کرتے ہوئے گوتم نے لکھا ہے کہ ' ہمارے دل خوشیوں سے بھرے ہوئے ہیں اور ہم شکرگزار ہیں۔ آپ سب کی محبتوں اور دعا کا شکریہ'۔

مزید پڑھیں: Kajal Aggarwal Blessed with Baby Boy: اداکارہ کاجل اگروال کے یہاں بیٹے کے پیدائش

واضح رہے کہ کاجل اور گوتم نے جنوری میں حمل کا اعلان کیا تھا۔ ان دونوں نے اکتوبر 2020 میں شادی کی تھی۔ اس کے علاوہ کاجل کی کام کی بات کریں تو وہ آخری بار دلکیر سلمان اور ادیتی راؤ حیدری کے ساتھ 'ہے سینامیکا' میں نظر آئیں تھی۔ اس کے علاوہ کاجل چرنجیوی، رام چرن، اور پوجا ہیگڈے کے ساتھ اپنی فلم 'اچاریہ' کی ریلیز کا انتظار کر رہی ہیں، جو 29 اپریل کو سینما گھروں کی زینت بننے والی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.