ETV Bharat / entertainment

Champions of Change Award 2021: جوہی چاولہ اورآر مادھاون کو چیمپئنزآف چینج ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا - جوہی چاولہ کو چیمپئنزآف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا

بالی وڈٓ کی مشہور اداکارہ جوہی چاولہ اور اداکارمادھون کو دارلحکومت دہلی کے وگیان بھون میں سابق صدر رام ناتھ کووند سے خصوصی ایوارڈ چیمپئنز آف چینج سے نوازا گیا۔ تقریب کی چند جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے جوہی نے انسٹاگرام پر اظہار تشکر کیا۔ Juhi Chawla And R Madhavan Honoured With Champions Of Change Award 2021

جوہی چاولہ اورآر مادھاون کو چیمپئنزآف چینج ایوارڈ 2021 سے نوازا گیا

author img

By

Published : Feb 27, 2023, 2:23 PM IST

یہ اداکار جوہی چاولہ اور آر مادھاون کے لیے فخر کا لمحہ ہے کیونکہ انہیں اتوار کو نئی دہلی میں چیمپئنز آف چینج ایوارڈ سے نوازا گیا۔ جوہی اور مادھون کو دارلحکومت دہلی کے وگیان بھون میں سابق صدر رام ناتھ کووند سے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تقریب کی چند جھلکیاں شیئر کرتے ہوئے، جوہی نے انسٹاگرام پر اظہار تشکر کیا۔ جوہی نے لکھا کہ "کہا جاتا ہے کہ 'ہر چیمپیئن کے پیچھے ایک ٹیم ہوتی ہے جس نے اسے وہ چیمپئن بننے کے لیے تیار کیا ہوتا ہے۔' ہر اس شخص کا شکریہ ادا کرتی ہوں جس نے میری زندگی کو چھوا، مجھے سیکھنے، بڑھنے اور معاشرے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتی تھی، اس میں میری مدد کی۔

مزید پڑھیں:Hollywood Critics Association Award: ہالی ووڈ کریٹکس ایسوسی ایشن ایوارڈ میں آر آر آر کی بڑی کامیابی، فلم چار ایوارڈ سے سرفراز

جیسے ہی جوہی نے تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی، فلم انڈسٹری کے ممبران اور ان کے مداحوں نے کمنٹ سیکشن میں انہیں مبارکباد دینا شروع کردیا۔ منیشا کوئرالا نے تبصرہ کیا، "مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مبارک ہو،" روینہ ٹنڈن نے بھی تبصرہ کیا۔ مادھاون نے اپنے انسٹاگرام پر ایوارڈ وصول کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی شیئر کیا۔ "آپ کا بہت بہت شکریہ۔ گوڈ گریس" انہوں نے کلپ کا عنوان دیا۔ چیمپئنز آف چینج گاندھیائی اقدار، کمیونٹی سروس اور سماجی ترقی کو فروغ دینے کے لیے ایک ہندوستانی ایوارڈ ہے۔ اس کی شروعات 2011 سے کی گئی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.