ETV Bharat / entertainment

Jr NTR Looks at Pre Oscar Event: پرینکا چوپڑا کے پری آسکر ایونٹ میں جونیئر این ٹی آر نے شرکت کی - پرینکا چوپڑا کی آسکر پارٹی میں جونیئر این ٹی آر

اداکار جونیئر این ٹی آر نے کیلیفورنیا کے پیراماؤنٹ اسٹوڈیو میں ساؤتھ ایشین ایکسیلنس پری آسکر ایونٹ میں شرکت کی۔ جہاں اداکار نیلے رنگ کی سوٹ میں نظر آئے۔ جونیئر این ٹی آر نے پریتی زنٹا سمیت کئی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ بھی ملاقات کی۔

پرینکا چوپڑا کے پری آسکر ایونٹ میں جونیئر این ٹی آر نے شرکت کی
پرینکا چوپڑا کے پری آسکر ایونٹ میں جونیئر این ٹی آر نے شرکت کی
author img

By

Published : Mar 11, 2023, 11:18 AM IST

حیدرآباد: تیلگو سپر اسٹار جونیئر این ٹی آر پیراماؤنٹ اسٹوڈیو میں ساؤتھ ایشین ایکسیلنس پری آسکر ایونٹ میں شرکت کے لیے کیلیفورنیا پہنچ گئے ہیں۔ اکیڈمی ایوارڈز سے محض چند دن قبل اداکار نے نیلے رنگ کی سوٹ میں اس تقریب میں شرکت کی اور ہالی ووڈ انڈسٹری میں اپنی م وجودگی کا احساس دلایا۔جونیئر این ٹی آر نے اس تقریب سے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جہاں ان کی ہالی ووڈ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے ساتھ لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ Jr NTR Looks at Pre Oscar Event

مداحوں کو جونئیر این ٹی آر کی یہ تصاویر بے حد پسند آرہی ہیں اور ابھی سے ٹویٹر پر 'آسکر میں این ٹی آر' جیسے ہیش ٹیگز ٹرینڈ کر رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر سپراسٹار نے ایونٹ سے اپنے لک کی تصویریں شیئر کیں۔ مداحوں کو اداکار کو آسکر کے ریڈ کارپیٹ پر دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔ حال ہی میں این ٹی آر نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ' صرف وہ نہیں بلکہ پورا ملک ریڈ کارپیٹ پر ان کے ساتھ چلنے والا ہے'۔

جونیئر این ٹی آر نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ' انہیں ایسا نہیں لگتا کہ صرف وہ یا آر آر آر میں ان کا کردار کوما رام بھیم ریڈ کارپیٹ پر چلے گا۔ صرف بھارت ہوگا جو ریڈ کارپیٹ پر چلے گا۔ آسکر سے قبل اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے جونیئر این ٹی آر نے مزید کہا کہ آر آر آر کی پوری ٹیم پورے ملک کو اپنے دلوں میں لے کر ریڈ کارپٹ پر واک کرنے جا رہی ہے۔

بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کو آسکر سے پہلے کی تقریب میں دیکھا گیا اور انہوں نے جونیئر این آر ٹی کے ساتھ بھی ایک تصویر کھینچوائی۔ پریتی نے اس تصویر کو اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کیا اور کیپشن میں انہوں نے آسکر کے تمام نامزد امیدواروں کو مبارکباد دی جن سے وہ کل رات ملیں۔ انہوں نے جنوبی ایشیا کی فنکار برادری کو متحد کرنے اور ایک دوسرے کی کامیابیوں کا جشن منانے کے لیے پرینکا چوپڑا اور انجولا اچاریہ کی بھی تعریف کی۔

مزید پڑھیں:JR NTR Touches Down in US آسکر تقریب میں شرکت کے لیے جونیئر این ٹی آر امریکہ پہنچے، تصویر بھی شیئر کی

ABOUT THE AUTHOR

author-img

...view details

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.