تجربہ کار اداکارہ جیا بچن جو اپنے سخت مزاج کے لیے فوٹوگرافرز یا پاپرازیوں کے درمیان مشہور ہیں۔ اداکارہ کی کئی ایسی ویڈیوز سوشل میڈیا میں آئی ہیں جس میں وہ فوٹوگرافروں کو غصہ کرتی ہوئی نظر آتی ہیں۔ لیکن اب جیا بچن کا ایک نیا اور خوش مزاج روپ دیکھنے کو ملا۔ حال ہی میں اداکارہ نے نہ صرف پاپرازی کے سامنے تصویریں کھینچائیں بلکہ ان سے بات چیت بھی کی۔ مشہور ڈیزائنرز ابو جانی اور سندیپ کھوسلہ کی فیشن فلم کے پریمیئر میں جیا بچن نے شرکت کی ۔ اس دوران انہوں نے فوٹوگرافروں سے بات کی اور یہ بتایا کہ وہ ان سے ناراض کیوں ہوجاتی ہیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
انسٹاگرام پر کئی پاپرازی اکاؤنٹس کی جانب سے شیئر کی گئی چند ویڈیوز میں بچن کیمرے کی طرف مسکراتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔ یہاں تک اس ویڈیو میں انہیں کہتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے کہ 'دیکھا ہنس رہی ہوں'۔ ایک دوسری ویڈیو میں وہ بتاتی ہیں کہ ' جب ایسا ہوتا ہے نہ، تو میں تصویر دینے کو تیار ہوں'۔ اس ویڈیو میں وہ مناسب سیٹ اپ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے یہ بات کہہ رہی ہیں جہاں فوٹو گرافرز قطار میں کھڑے مشہور شخصیات کا آنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ جیا مزید کہتی ہیں کہ ' لیکن جب کچھ پرسنل ہوتا ہے اور آپ لو چھپ کر فوٹو لیتے ہیں تو مجھے اچھا نہیں لگتا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز شیئر ہوتے ہی مداحوں نے فوٹوگرافروں کے ساتھ اداکارہ کے شائستہ رویے پر حیرانی کا اظہار کیا۔ ایک صارف نے لکھا کہ ' انہیں مسکرائے ہوئے اور اسکول ٹیچر کی طرح کسی پر نہ چلاتے ہوئے دیکھ کر حیران ہوں'۔ ایک اور نے لکھا کہ 'اب آخر کار وہ میڈیا کے سامنے اپنی شبیہہ بدلنے کی کوشش کر رہی ہیں، اچھا ہے'۔ایک انسٹاگرام صارف نے یہ بھی کہا کہ 'پہلی بار میں نے انہیں مسکراتے ہوئے دیکھا'۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
جیا کے علاوہ ان کی بیٹی شویتا نندا نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔ نیتو کپور، سونالی بیندرے، سوزین خان اور نیہا دھوپیا کو بھی دیکھا گیا۔
اس سے پہلے جیا بچن نے فوٹوگرافروں کے ساتھ اپنی ناراضگی کے بارے میں بات کی ہے۔ اپنی نتنی نویا نویلی کے پوڈکاسٹ 'واٹ دی ہیل نویا' میں انہوں نے اس بارے میں کہا تھا کہ 'جب فوٹوگرافر ان کی ذاتی زندگی میں 'مداخلت ' کرتے ہیں تو انہیں 'اس سے نفرت ہوتی ہیں'۔