ETV Bharat / entertainment

Javed Akhtar on Kangana Ranaut: کنگنا رناوت کی منہ سے اپنی تعریف سن کر جاوید اختر نے کہا ' میں انہیں اہم نہیں سمجھتا' - کنگنا رناوت کی تعریف پر جاوید اختر

جاوید اختر کا کنگنا رناوت کے ٹویٹ پر ردعمل سامنے آیا ہے۔ حال ہی میں جاوید اختر کے پاکستان میں دیے گئے بیان پر کنگنا رناوت نے ٹویٹ کرتے ہوئے نغمہ نگار کی تعریف کی تھی۔

کنگنا رناوت کی منہ سے اپنی تعریف سن کر جاوید اختر نے کہا ' میں انہیں اہم نہیں سمجھتا'

author img

By

Published : Feb 23, 2023, 11:50 AM IST

کچھ دن قبل کنگنا رناوت نے اس وقت سب کو حیران کردیا جب انہوں نے گزشتہ ہفتہ لاہور میں فیض فیسٹیول میں معروف شاعر و گیت نگار جاوید اختر کے ذریعہ 26/11 کے ممبئی دہشت گردانہ حملوں پر بیان دیے جانے پر ان کی تعریف کی تھی۔ لیکن لگتا ہے کہ جاوید اختر کی نظر میں یہ تعریف خاص اہمیت نہیں رکھتی ہے۔۔Javed Akhtar on Kangana Ranaut

  • Jab main Javed saab ki poetry sunti hoon toh lagta tha yeh kaise Maa Swarsati ji ki in pe itni kripa hai, lekin dekho kuch toh sachchai hoti hai insaan mein tabhi toh khudai hoti hai unke saath mein … Jai Hind @Javedakhtarjadu saab… 🇮🇳
    Ghar mein ghuss ke maara .. ha ha 🇮🇳🇮🇳 https://t.co/1di4xtt6QF

    — Kangana Ranaut (@KanganaTeam) February 21, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">

اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران جب جاوید اختر کو بتایا گیا کہ کس طرح کنگنا نے پاکستان کی تنقید کرنے پر ان کی تعریف کی ہے تب تجربہ کار گیت نگار نے اس سوال کو نظر انداز کرتے ہوئے اس کا جواب نہ کا فیصلہ کیا۔

این ڈی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں جب اینکر نے ان سے کنگنا رناوت کے ٹویٹ کے حوالے سے ردعمل جاننے کی کوشش کی تو پہلے تو جاوید اختر نے اسے نظر انداز کیا۔ لیکن جب اینکر نے مزید زور دیتے ہوئے ان سے کہا کہ کنگنا کی طرف سے کیا گیا یہ تبصرہ بے حد اہم ہے تو آپ اس پر کیا ردعمل دیں گے۔ تب اس سوال کے جواب پر جاوید اختر نے کہا کہ 'میں کنگنا کو اہم نہیں سمجھتا تو وہ اہم تبصرہ کیسے ہوسکتا ہے۔ اس کے بارے میں بھول جائیے۔ چلیے آگے'۔

کنگنا نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جاوید اختر کے پاکستان کو سخت جواب دینے کی ویڈیو شیئر کی تھیا ور لکھا تھا کہ ' جب میں جاوید صاحب کی شاعر سنتی ہوں تو لگتا تھا یہ کیسے ماں سرسوتی جی کی ان پر اتنی کرپا ہے لیکن دیکھو کچھ تو سچائی ہوتی ہے انسان میں تب ہی تو خدائی ہوتی ہے ان کے ساتھ میں، جئے ہند، گھر میں گھس کے مارا۔۔۔ہا ہا'۔

واضح رہے کہ پاکستان میں فیض فیسٹیول کے آخری روز جاوید اختر نے بطور خصوصی مہمان شرکت کی تھی۔ اس تقریب کے دوران جب حاضرین میں سے کسی ایک نے جاوید سے سوال کیا کہ کیا وہ اپنے ہم وطنوں کو بتائیں گے کہ پاکستانی اچھے لوگ ہیں اور وہ ہار پہنا کر سلام کرتے ہیں نہ کہ صرف بم برساتے ہیں تو اس کے جواب میں جاوید اختر نے کہا تھا کہ 'ایک دوسرے پر الزام لگانے سے ہمارے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ یہ جو ایک گرم فضا ہے اسے کم ہونا چاہیے۔ ہم تو بمبئیے لوگ ہیں، ہم نے دیکھا وہاں کیسے حملہ ہوا تھا، وہ لوگ ناروے سے تو نہیں آئے تھے اور نہ مصر سے آئے تھے، وہ لوگ ابھی بھی آپ کے ملک میں گھوم رہے ہیں تو یہ شکایت اگر ہندوستانی کے دل میں ہیں تو آپ کو برا نہیں ماننا چاہیے'۔

مزید پڑھیں:Pak Celebs on Javed Akhtar Remarks جاوید اختر کے تبصرے پر پاکستان کی شوبز انڈسٹری خفا نظر آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.