ETV Bharat / entertainment

Jacqueline Gets Interim Bail پٹیالہ ہاؤس کورٹ سے جیکلین فرنانڈیز کو عبوری ضمانت

جیکلین فرنانڈیز 200 کروڑ روپے کے منی لانڈرنگ کیس میں پیر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں۔ جہاں ان کے وکیل کی درخواست پر عدالت نے 50 ہزار کے مچلکے پر عبوری ضمانت منظور کرلی۔ Jacqueline Gets Interim Bail In Money Laundering Case

Jacqueline Gets Interim Bail In Money Laundering Case
پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جیکلین کو 50 ہزار کے مچلکے پر عبوری ضمانت دی
author img

By

Published : Sep 26, 2022, 1:44 PM IST

نئی دہلی: پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے بالی ووڈ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز کو سُکیش چندر شیکھر سے منسلک 200 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کیس میں راحت دی ہے۔ عدالت نے جیکلین کو 50 ہزار روپے کے ذاتی مچلکے پر عبوری ضمانت دی۔ پیر کے روز جیکلین عدالت میں پیشی کے لیے پٹیالہ ہاؤس پہنچیں۔ Jacqueline Gets Interim Bail In Money Laundering Case

جیکلین کے وکیل نے بتایا کہ وہ تحقیقات میں مسلسل تعاون کر رہی ہیں۔ جتنی بار تحقیقاتی ایجنسی نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے بلایا، انہوں نے تعاون کیا۔ انہیں تحقیقاتی ایجنسیوں نے کئی بار دہلی میں پوچھ گچھ کے لیے بلایا۔ دلائل سننے کے بعد عدالت نے ہدایات کے ساتھ جیکلین کو عبوری ضمانت دے دی۔ عدالت نےکہاکہ جب انہیں تحقیقات ایجنسی کی جانب سے پوچھ گچھ کے لیے بلایا جائے تب وہ حاضر ہوں گی۔ کیس کی اگلی سماعت 22 اکتوبر کو ہوگی۔

چارج شیٹ میں نام شامل ہونے کے بعد، جیکلین 26 ستمبر کو پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش ہوئیں، جہاں جیکلین کے وکلاء نے باقاعدہ ضمانت کے لیے درخواست دائر کی ہے۔ اس درخواست پر عدالت نے ای ڈی کو جواب داخل کرنے کے لیے 22 اکتوبر تک کا وقت دیا ہے۔ تب تک جیکلین فرنینڈس کو عبوری ضمانت مل چکی ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.