ETV Bharat / entertainment

Kesariya Copied from Laree Choote Song: کیا 'کیسریا' گانا پاکستانی گانے کی نقل ہے؟

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کپور کے مداحوں کو 'براہمسترا' کے پہلے گانے 'کیسریا' کا بے صبری سے انتظار تھا جو گزشتہ روز ریلیز کر دیا گیا لیکن اب سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کر رہی ہیں کہ یہ گانا پاکستانی گانے کا کاپی ہے۔ Kesariya Copied from Laree Choote Song

کیا کیسریا گانا پاکستانی گانے کی نقل ہے؟

author img

By

Published : Jul 18, 2022, 5:10 PM IST

ممبئی: رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ اسٹارر ڈیبیو فلم 'براہمسترا' کا گانا 'کیسریا' 17 جولائی کو ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کے ریلیز ہوتے ہی لاکھوں لوگ اسے دیکھ چکے ہیں۔ یہ گانا نوجوانوں میں بہت مقبول اور ہٹ ہو رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس گانے میں کاپی کیٹ کا ٹیگ بھی لگ گیا ہے۔ دراصل اس گانے کے اوریجنل ورژن کو سوشل میڈیا پر شیئر کرکے صارفین گانے کے کمپوزر پریتم چکرورتی کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ is Kesaria song copied of Pakistani song

  • " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">

سوشل میڈیا صارفین 'کیسریا' نغمے کو 20 سال سے زیادہ پرانے 'لاری چھوٹی' گانے کی نقل قرار دے رہے ہیں۔ ابھے دیول اور نیہا دھوپیا اسٹارر فلم '1.40 کی لاسٹ لوکل' (2002) میں 'لاری چھوٹی' سُنا گیا تھا۔

واضح رہے کہ 'لاری چھوٹی' گانا پاکستانی میوزک بینڈ 'کال' کا گانا ہے۔ یہ بینڈ سال 2002 میں شروع ہوا اور آج بھی یہ بینڈ اپنے گانوں کی وجہ سے مشہور ہے۔ گلوکار جنید خان اب اس بینڈ کی قیادت کر رہے ہیں۔ اس بینڈ کے دیگر اراکین میں ذوالفقار جبار خان اور سلطان راجہ شامل ہیں۔ اس سے قبل اس گروپ میں وقار خان، عمر پرویز، دانش جبار خان، ندیم، سنی، عثمان ناصر، شہزاد حمید اور خرم جبار خان شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Pakistani Singer Threatens Karan Johar with legal Action: پاکستانی گلوکار نے کرن جوہر کے خلاف قانونی کارروائی کی دھمکی دے دی، پڑھیں کیوں

اب سوشل میڈیا پر صارفین موسیقار پریتم چکرورتی کو کاپی کیٹ کہہ رہے ہیں۔ اس سے پہلے بھی پریتم پر ایسے الزامات لگ چکے ہیں۔ کچھ صارفین نے یہ بھی بتایا کہ جب انہوں نے 'کیسریا' گانا سنا تو انہیں گزرے دن یاد آ گئے اور ان کے ذہن میں 'لاری چھوٹی' گانا چلنے لگا۔ اس کے بعد صارفین نے دونوں گانوں کے کلپس کو یکجا کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا اور اس گانے کو کاپی کیٹ کا ٹیگ دے دیا۔ آپ کو بتا دیں، آیان مکھرجی کی ہدایت کاری میں بنی فلم 'براہمسترا' اس سال 9 ستمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.