ETV Bharat / entertainment

Ananya Panday is Single: اننیا پانڈے فی الحال کسی رشتے میں نہیں ہیں، ادکارہ کی ماں کا انکشاف

author img

By

Published : Apr 11, 2023, 2:59 PM IST

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کی والدہ بھاونا پانڈے نے اپنی بیٹی کے ریلیشن شپ کے بارے میں ایک جانکاری دی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اننیا کے رشتے سے متعلق اڑ رہی افواہوں پر بھی بات کی۔

اننیا پانڈے فی الحال کسی رشتے میں نہیں ہیں، ادکارہ کی ماں کا انکشاف

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار اننیا پانڈے آدتیہ رائے کپور کے ساتھ اپنے رشتے کی افواہوں کی وجہ سے سرخیوں میں ہیں۔ جہاں مداح اس جوڑے کو ایک دیکھ کر خوش ہیں وہیں اننیا اور آدتیہ نے ان افواہوں پر کچھ نہ بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس درمیان اننیا کی ماں بھاونا پانڈے نے میڈیا کے سامنے اپنی بیٹی کے ریلیشن شپ کے بارے میں ایک جانکاری دی ہے۔Ananya Panday is single

انہوں نے کہا کہ 'اننیا سنگل ہیں اور اس پیشے میں ایسی باتیں ہونا عام ہیں اور یہ ٹھیک ہے۔ آپ کو ہر چیز کو قبول کرنا ہوگا چاہے وہ اچھی بات ہو یا بری کیونکہ یہ ایک اداکار کی زندگی کا ایک ضروری حصہ ہے۔ مجھے یقین ہے انہیں بہت توجہ اور محبت ملتی ہے اس لیے منفی چیزوں پر توجہ دینے کے بجائے مثبت پہلوؤں پر توجہ مرکوز کرنا چاہیے'۔

اننیا نے اپنے کرئیر میں کئی اتار چڑھاؤ کا تجربہ کیا ہے لیکن وہ اپنے اہل خانہ کی جانب سے ملنے والی حمایت کی وجہ سے مشکل وقت کا مقابلہ کرنے میں کامیاب رہی ہیں۔ جب بھاونا سے پوچھا گیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو سنیما کی دنیا کا سامنے کرنے میں کس طرح مدد کی تب انہوں نے کہا کہ ' میرا اسے مشورہ تھا کہ وہ خود پر زیادہ سختی نہ کریں اور اپنی جی جان لگا دے'۔

'میں نے اسے مشورہ دیا کہ وہ اخلاقی طور پر صحیح کام کرے، دوسروں کے ساتھ رحم دلی اور احترام سے پیش آئے۔ میں نے اسے یہ بھی مشورہ دیا کہ چاہے تم کتنی ہی بلندیوں پر کیوں نہ پہنچ جاؤ اپنی جڑوں کو مت بھولو۔ مجھے نہیں لگتا کہ میں اسے اس پیشے سے متعلق کوئی مشورہ دے سکتی ہوں کیونکہ میں کبھی اداکار نہیں رہی۔ میں اسے صرف ایک اچھا انسان ہونے کے حوالے سے مشورہ دے سکتی ہوں'۔

مزید پڑھیں:Call Me Bae: ورون دھون نے اننیا پانڈے کے پہلے ویب سیریز 'کال می بے' کا ایک مزے دار ویڈیو شیئر کیا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.