ETV Bharat / entertainment

Salman Khan Threats Case سلمان کو ملی دھمکیوں سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے - سلمان دھمکی معاملہ

سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا کام ممبئی پولیس نے کرائم برانچ کو سونپ دیا ہے۔ Salman Khan Threats Case Hand over to Crime Branch

سلمان کو ملی دھمکیوں سے متعلق معاملے کی تحقیقات کرائم برانچ کے حوالے

author img

By

Published : Sep 17, 2022, 2:11 PM IST

ممبئی: ممبئی پولیس نے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دیئے جانے سے متعلق معاملے کی تحقیقات کا کام کرائم برانچ کو سونپ دیا ہے۔ Salman Khan Threats Case Hand over to Crime Branch

قبل ازیں اس معاملے کی جانچ مقامی باندرہ پولیس کر رہی تھی۔ باندرہ پولیس اسٹیشن کے حکام نے لارنس بشنوئی اور گولڈی برار کی جانب سے دستخط شدہ دھمکی آمیز خط کے بعدسلمان اور ان کے والد معروف اسکرین رائٹر سلیم خان کے بیانات درج کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Salman Khan House Security Tightened اداکار سلمان خان کے گھر پر سکیورٹی بڑھا دی گئی

ممبئی کرائم برانچ کے اینٹی ایکسٹورشن سیل کی ایک ٹیم نے گلوکار سدھو موسی والا قتل کیس میں پنجاب پولیس کے ذریعہ گرفتار شارپ شوٹر کپیل پنڈت سے پوچھ گچھ کرنے کے لیے چندی گڑھ کا دورہ کیا تھا، جو سلمان کو دھمکی دینے سے کچھ دن پہلےہوا تھا۔ اہم بات یہ ہے کہ چند ماہ قبل سلمان کو ممبئی پولیس نے اپنے دفاع کے لیے ریوالور لائسنس جاری کیا تھا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.