ETV Bharat / entertainment

Vaishali Thakkar Suicide: ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر کا خودکشی نوٹ برآمد، پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا - Vaishali Thakkar Suicide Note found

ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر کی خودکشی معاملے میں پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی راہل اور ان کی اہلیہ کو حراست میں لیا ہے۔ ویشالی ٹھکر کے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ راہل ڈھائی سال سے انہیں پریشان کر رہا تھا۔ راہل کی وجہ سے ان کی منگنی بھی ٹوٹ گئی تھی، جس کی وجہ سے انہیں خودکشی جیسا قدم اٹھایا ہے۔Vaishali Thakkar Suicide

ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر کا خودکشی نوٹ برآمد، پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Oct 17, 2022, 2:51 PM IST

اندور: سسرال سمر کا سے مشہور ہوئی ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر نے مدھیہ پردیش کے اندور کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے کی سائی باغ کالونی میں واقع اپنی رہائش گاہ میں خودکشی کرلی۔ اس معاملے میں پولیس نے ان کے پڑوسی راہل اور ان کی بیوی کو گرفتار کر لیا ہے۔ راہل پر ویشالی کو خودکشی کے لیے اکسانے کا الزام ہے۔ پولیس کو متوفی کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد ہوا ہے، جس میں راہل کا ذکر ہے۔ اب اس پورے میں معاملے میں پولیس ملزم سے پوچھ گچھ کر رہی ہے۔Vaishali Thakkar Suicide

ملزم ڈھائی سال سے ہراساں کر رہا تھا: ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر کی خودکشی کیس میں پولیس نے اداکارہ کو ہراساں کرنے کے الزام میں ان کے پڑوسی راہل اور اس کی بیوی کو حراست میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ متوفی اداکارہ نے اپنے خودکشی نوٹ میں لکھا ہے کہ راہل انہیں گزشتہ ڈھائی سال سے ذہنی طور پر پریشان کر رہا تھا۔ اداکارہ نے لکھا کہ ' میری خودکشی کے بعد ممی پاپا آپ راہل کو سزا دلانا۔ آخر میں انہوں نے اپنی والدین کو الوادع کہتے ہوئے I Quiet لکھا ہے۔

ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر کا خودکشی نوٹ برآمد

پولیس نے خودکشی نوٹ برآمد کیا: پولیس نے خودکشی نوٹ ضبط کرلیا تھا۔ خودکشی نوٹ کی بنیاد پر ہی پولیس ملزم راہل کی تلاش میں تھی، جسے دیر رات اس کے ٹھکانے پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا گیا ہے پولیس نے خودکشی نوٹ کی ہینڈ رائٹنگ جانچ کےلیے اسے ہینڈ رائٹنگ ماہر کے پاس بھیج دیا ہے۔ ساتھ ہی ملزم راہل اور اس کی بیوی سے بھی مسلسل پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

ملزم کی وجہ سے ویشالی کی منگنی ٹوٹ گئی: تحقیقات سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ویشالی نے اپریل میں کیلیفورنیا میں کینیا کے تاجر ابھینندن سے منگنی کی تھی۔ 20 اکتوبر کو وہ کورٹ میں شادی کرنے والے تھے۔ راہل کو یہ بات معلوم ہونے کے بعد اس نے ویشالی کے منگیتر کے ساتھ اداکارہ کی کردار کشی کی، جس کے بعد ان کی منگنی ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ اداکارہ ویشالی اس وقت سرخیوں میں آئیں جب انہوں نے اداکار سشانت سنگھ کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے ایک ویڈیو جاری کی تھی، جس میں انہوں نے لوگوں کو خود کشی نہ کرنے جیسے قدم اٹھانے کے بارے میں آگاہ کیا تھا۔

پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا
پولیس نے اداکارہ کے پڑوسی کو گرفتار کیا

خودکشی کی : ویشالی ٹھکر اپنے والد اور چھوٹے بھائی کے ساتھ اندور میں رہائش پذیر تھیں۔ یہ معاملہ ان کے گھروالوں کے نظر میں تب آیا جب اداکارہ دیر تک سونے کے بعد کمرے سے باہر نہیں نکلی۔ جب ان کے والد کے ذریعہ دروازہ کھٹکھٹانے پر اداکارہ نے دروازہ نہیں کھولا تب انہوں نے کھڑکی سے دیکھا کہ ویشالی نے پھانسی لگالی ہے۔ جس کے بعد والد نے پولیس کو معاملے کی اطلاع دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر خودکشی نوٹ اور موبائل فون قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی۔

اداکارہ 1 سال سے گھر میں تھیں: ٹی وی اداکارہ ویشالی ٹھکر گزشتہ 1 سال سے اندور کے تیجاجی نگر تھانہ علاقے میں رہ رہی تھیں۔ واضح رہے کہ ویشالی نے 'بگ باس'، 'یہ رشتہ کیا کہلاتا ہے' سمیت کئی ٹی وی سیریلز میں کام کیا ہے۔ اداکارہ اصل میں اُجین کے قریب ماہد پور کی رہنے والی تھیں۔ سال 2013 میں ممبئی میں مختلف سیریلز کی آفرز ملنے کے بعد وہ ممبئی چلی گئیں۔ کچھ عرصہ قبل بگ باس اور سیریل کرنے کے بعد وہ جے پور میں تھیں۔ لیکن گزشتہ ایک سال سے وہ اندور میں رہائش پذیر تھیں۔ فی الحال اس معاملے میں تھانے کے انچارج آر ڈی کنوا کا کہنا ہے کہ 'پولیس نے پورے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہے اور ابتدائی طور پر متوفی کا موبائل فون ضبط کرلیا ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.