ETV Bharat / entertainment

Ileana D'Cruz with her baby bump: الیانا ڈی کروز نے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی - الیانا ڈی کروز حمل کا اعلان

الیانا ڈی کروز نے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر پوسٹ شیئر کی ہیں۔ جب سے اداکارہ نے اپنے حمل کا اعلان کیا ہے تب سے وہ اپنی تصویریں شیئر کر رہی ہیں۔

الیانا ڈی کروز نے بیبی بمپ کے ساتھ اپنی نئی تصاویر شیئر کی

author img

By

Published : May 26, 2023, 11:07 AM IST

حیدرآباد: بالی ووڈ اداکار الیانا ڈی کروز نے اپنے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے مداحوں کے ساتھ اپنے بیبی بمپ کی تصاویر شیئر کی ہیں۔ اپنے حمل کے اعلان کے بعد اداکارہ انسٹاگرام پر اپنی خوبصورت تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔ اب اداکارہ نے ایک بار پھر اپنی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کا بیبی بمپ بھی نظر آرہا ہے۔Ileana D'Cruz with her baby bump

اداکارہ نے اپنی مرر سیلفیز شیئر کی ہیں، جس میں انہیں میچنگ ٹراؤزر کے ساتھ سیاہ کراپ ٹاپ پہنے دیکھا جا سکتا ہے۔ پہلی تصویر میں آئینے کے سامنے کھڑی پوز دیتی ہوئی نظر آ رہی ہیں، جبکہ دوسری تصویر میں انہوں نے سائیڈ اینگل سے اپنے بیبی بمپ کو دکھاتےہوئے ایک تصویر شیئر کی ہے۔

ان تصاویر میں اداکارہ کے چہرے پر ماں بننے کی رونق صاف جھلک رہی ہے۔ الیانا نے اپریل میں سوشل میڈیا پر اس وقت تہلکہ مچادیا تھا جب انہوں نے اپنے حمل کا اعلان کیا۔ اس کے بعد سے اداکارہ اپنے حمل کے حوالے سے نئی جانکاری دیتے ہوئے اپنی تصاویر شیئر کر رہی ہیں۔

اس سے قبل الیانا نے اپنی بیبی بمپ کے ساتھ کچھ تصاویر شیئر کی تھیں اور اس کے کیپشن میں لکھا تھا کہ ' بمپ الرٹ'۔ اطلاع کے مطابق الیانا کترینہ کیف کے بھائی سیبسٹین لارینٹ مشیل کے ساتھ رشتہ میں ہیں۔ انہیں کترینہ اور وکی کوشل کے ساتھ مالدیپ کے دورے پر وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا، جس کی وجہ سے دونوں کی ڈیٹنگ کی افواہیں سامنے آئیں۔ اس بات کی تصدیق کرن جوہر نے کی جب کترینہ ان کے چیٹ شو کافی ود کرن میں نظر آئی تھیں۔ ہدایت کار نے شو میں الیانا اور سیبسٹین کے رومانس کو تسلیم کرتے ہوئے ان تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا۔

واضح رہے کہ الیانا کو حال ہی میں دی بگ بل میں ابھیشیک بچن کے ساتھ دیکھا گیا تھا۔ اس فلم کو اجے دیوگن نے پروڈیوس کیا تھا اور اس کی ہدایت کاری کوکی گلاٹی نے کی تھی۔ وہ اگلی فلم انفیئر اینڈ لولی میں نظر آئیں گی، جس میں رندیپ ہڈا بھی مرکزی کردار میں ہیں۔

مزید پڑھیں:Gauahar Khan first pic with son: ماں بننے کے بعد گوہر خان نے بیٹے کے ساتھ پہلی تصویر شیئر کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.