ETV Bharat / entertainment

Asha Bhosle Pay Tribute to Lata Ji: 'مجھے اب بھی لگتا ہے کہ لتا دیدی کا فون آئے گا'

author img

By

Published : Jun 10, 2022, 10:42 AM IST

گزشتہ سات دہائیوں سے ہر بھارتی باشندے کے دلوں پر راج کرنے والی مشہور پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر کی انتقال سے ان کی بہن آشا بھونسلے کی زندگی تنہائیوں سے گھر گئی ہے۔ اپنی بہن لتا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آشا نے ' نام رہ جائے گا' نامی شو میں اپنی بہن سے جڑی کچھ پیاری یادیں سانجھا کیں۔Asha Bhosle Pay Tribute to Lata Ji

آشا بھوسلے نے اپنی بہن لتا کو یاد کیا
آشا بھوسلے نے اپنی بہن لتا کو یاد کیا

بھارت کی موسیقی صنعت کو اپنی جادوئی آواز سے سجانے والی لتا منگیشر کی موت نے ان کی بہن آشا بھوسلے کی زندگی میں ایک خلا پیدا کردیا ہے جسے کوئی اب کبھی پر نہیں کرسکتا۔' لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ' نام رہ جائے گا' کا ایک شو شروع کیا گیا ہے، اس کے آئندہ ایپی سوڈ میں ان کی بہن آشا بھوسلے اپنی پیاری بہن اور اپنی ساتھی لتا کو خراج عقیدت پیش کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔ واضح رہے کہ لتا منگیشکر رواں سال 6 فروری کو 92 برس کی عمر میں انتقال کر گئی۔ Asha Bhosle Pay Tribute to Lata Ji

آشا بھوسلے نے شو میں اپنی پیاری بہن کی چند پیار بھری یادیں شیئر کیں۔ انہوں نے شو میں بتایا کہ ' لتا دی نے ایک بار کہیں پڑھا تھا کہ اگر آپ اپنے والدین کے پاؤں کو دھو کر اس پانی کو پیتے ہیں تو آپ بہت کامیاب ہوجاتے ہو۔ یہ پڑھنے کے بعد انہوں نے مجھ سے پانی، برتن لانے کو کہا اور ان کے پاؤں دھوئے اور ہم سب کو چرن امرت کی اسےپینے کو کہا۔ انہیں یقین تھا کہ یہ پینے سے ہمیں کامیابی ملے گی اور مجھے لگتا ہے کہ اس چیز نے یہ کام کیا'۔ Asha Bhosle in Naam Reh Jaayega

آشا بھوسلے نے بتایا کہ لتا منگیشکر کی زندگی میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کی بہن نے ایک سادہ زندگی گزارنے کے علاوہ کبھی کوئی دوسری چیز کی خواہش نہیں رکھی۔

آشا مزید بتاتی ہیں کہ ' دیدی 80 روپے کماتی تھیں اور ہم اسی پیسہ میں اپنا گھر چلاتے تھے۔ ہم پانچ لوگ تھے اورے ہمارے بہت سے رشتہ دار تھے جو ہم سے ملنے آتے تھے۔ دیدی نے کبھی کسی کو نہ نہیں کیا ہے، وہ مل بانٹ کر چلنے میں یقین رکھتی تھیں۔ کبھی کبھی ایسا ہوتا تھا کہ ہم دو آنوں میں کرمرا خریدتے تھے اور اسے چائے کے ساتھ کھا کر سوجاتے تھے۔ ہم نے کبھی شکایت نہیں کی وہ بہت خوشی والے لمحے تھے'

آشا بھوسلے اپنی بہن کو یاد کرتے ہوئے بتاتی ہیں کہ ' مجھے اب بھی یقین نہیں ہوتا کہ وہ چلی گئی ہیں، مجھے اب بھی لگتا ہے کہ مجھے ان کا فون آئے گا اور وہ کہیں گی 'آشا، کیسی ہے تو'۔

شو'نام رہ جائے گا' کے 8 ایپی سوڈ نشر ہوں گے، جس میں بھارت کے 18 گلوکار سروں کی ملکہ لتا منگیشکر کو خراج عقیدت پیش کریں گے، جن میں سونو نگم، اریجیت سنگھ، شنکر مہادیون، نتن مکیش، نیتی موہن، الکا یاگنک، سادھنا سرگم، ادیت نارائن، شان، کمار سانو، امیت کمار، جتن پنڈت، جاوید علی، ایشوریہ مجمدار، سنیہا پنت، پیارے لال جی، پلک مچل اور انویشا ہیں۔ اس شو کا تصور اور ہدایت کاری گجیندر سنگھ، سائی بابا اسٹوڈیوز نے کی ہے۔

مزید پڑھیں:Lata Mangeshkar passes away: بھارت رتن لتا منگیشکر تصویر کے آئینے میں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.