حیدرآباد: بالی ووڈ اداکارہ عامر خان کی آئندہ فلم' لال سنگھ چڈھا' کے ریلیز ہونے کا بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے۔ جہاں فلم کا ہندی ٹریلر بہت پہلے ہی ریلیز کردیا گیا تھا کہ وہیں اس فلم کا تیلگو ٹریلر جاری کردیا ہے۔ اس فلم کے تیلگو ٹریلر کی ریلیز کی تقریب اتوار کو حیدرآباد میں منعقد ہوئی۔ چرنجیوی نے خود ٹریلر جاری کیا۔ حیدرآباد میں ٹریلر لانچ کے موقع پر فلم کے مرکزی کردار عامر خان سمیت ساؤتھ اسٹار ناگا چیتنیا بھی موجود رہے۔Laal Singh Chaddha Telugu Tralier
ٹریلر لانچ کے موقع پر عامر خان نے فلم سے جڑے تجربے کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ' یہ فلم میرے 35 سالہ کیریئر کا سب سے بڑا چیلنج ثابت ہوا ہے۔ اس فلم کے لیے میں نے ذہنی اور جسمانی طور پر بہت محنت کی۔ اس میں میرے دوڑنے کے بہت سارے مناظر شوٹ کیے گئے ہیں، جس کے لیے میں نے کشمیر سے لے کر کنیا کماری سمیت پورے ملک میں دوڑ لگائی ہے'۔
عامر واحد اداکار ہیں جو ایسا کرتے ہیں: چرنجیوی
چرنجیوی بتاتے ہیں کہ 'عامر خان میرے پرانے دوست ہیں۔ ایک عظیم اداکار جس نے ملک کا سر فخر سے بلند کیا۔ عامر مجھے اس فلم کے بارے میں 2019 سے بتا رہے ہیں۔ دوسرے دن جب ہم نے 'لال سنگھ چڈھا' دیکھا تو کچھ دیر کے لیے کسی نے بھی کچھ نہیں کہا۔ عامر خان اس بات سے خوفزدہ ہوگئے کہ کسی نے اس پر اپنا ردعمل کیوں نہیں دیا۔ ہم سب جذباتی تھے۔میں عامر خان سے محبت کرتا ہوں، وہ فلم سے متعلق ہر معاملے میں شامل ہوتے ہیں۔ کوئی بھی بھارتی اداکار ایسا کام نہیں کر سکتا۔مجھے یہ فلم پیش کرنے پر فخر محسوس ہورہا ہے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="">
یہ بطور اداکار میری سرمایہ کاری ہے: ناگا چیتنیا
میں عامر خان کی فلمیں دیکھ کر بڑا ہوا ہوں۔ اب ان کے ساتھ اداکاری کرنا میرے لیے اور بھی خاص ہے۔ فلم میں میرا کردار صرف 20 سے 30 منٹ کا ہی ہے۔ لیکن میں نے اس قطع نظر ہوکر فلم میں میری سرمایہ کاری پر زیادہ غور کیا۔ میرے کردار کا نام بالاراجو ہے۔
عامر خان کا جنوبی فلموں کو مل رہی کامیابی پر ردعمل
عامر خان نے کہا کہ 'چرنجیوی نے مجھ سے محبت کی وجہ سے فلم کو تیلگو میں پیش کرنے کی پیشکش کی۔ یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ میری فلمیں تیلگو اور تمل میں ڈب کی جاتی ہیں لیکن وہ فلمیں محدود لوگوں تک ہی پہنچ پاتی ہے۔حال ہی میں جنوبی فلموں کو ہندی میں اچھا رسپانس مل رہا ہے۔ چرنجیوی سے ہم نے کہا کہ وہ اس فلم کو تیلگو میں ریلیز کریں اور اسے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچائیں۔ ہمیں اس فلم کا اسکرپٹ لکھنے میں 8 سے 10 سال لگے۔ ہم نے 'فاریسٹ گمپ' کے مقابلے میں بہت سی تبدیلیاں کی ہیں۔ فلم میں ہیرو کا کردار خالص اور معصوم ہے۔میں اور ناگا چیتنیا نے کارگل میں ایک ماہ تک ایک ساتھ شوٹنگ کی۔ ہر روز ہم گاڑی سے سفر کرتے اور دو گھنٹے باتیں کرتے۔ وہ میرا بہترین دوست بن گیا۔ مجھے اس کی سادگی بہت پسند ہے۔
واضح رہے کہ فلم لال سنگھ چڈھا مشہور ہالی ووڈ فلم 'فاریسٹ گمپ' کا ہندی ریمیک ہے۔ اس فلم میں عامر کے علاوہ کرینہ کپور اور ناگا چیتنیا نے مرکزی کردار ادا کیا۔ عامر خان پروڈکشنز اور ویاکام 18 نے مشترکہ طور پر فلم کو پروڈیوس کیا ہے۔ فلم کو معروف تیلگو اداکار چرنجیوی پیش کررہے ہیں اور یہ 11 اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
مزید پڑھیں: Laal Singh Chaddha Shooting: زخمی ہونے کے باوجود عامر خان نے لال سنگھ چڈھا کی شوٹنگ کی