ETV Bharat / entertainment

Sunny Deol on bollywood drug abuse: بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال پر سنی دیول کا ردعمل' ہم پر انگلی اٹھانے میں مزہ آتا ہے' - سنی دیول کی فلم غدر 2

سنی دیول نے اپنی آئندہ فلم غدر 2 کی تشہیر کے دوران فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال پر ہوئے ہنگامے پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال پر سنی دیول کا ردعمل' ہم پر انگلی اٹھانے میں مزہ آتا ہے'

author img

By

Published : Aug 5, 2023, 5:33 PM IST

حیدرآباد: سنی دیول جلد ہی اپنی سال 2001 کی کامیاب فلم 'غدر' کے سیکوئل میں نظر آئیں گے۔ فلم 'غدر 2' کی تشہیر کے دوران اداکار و سیاستدان نےحالیہ برسوں میں فلم انڈسٹری پر منشیات کے استعمال پر اٹھ رہی انگلیوں پر اپنے خیالات کا اظہا رکیا ہے۔ دیول نے کہا کہ یہ واقعات اس لیے نمایاں ہوتے ہیں کیونکہ انڈسٹری مسلسل لائم لائٹ میں رہتی ہے۔Sunny Deol on bollywood drug abuse

ایک حالیہ میڈیا انٹرویو میں دیول سے سوال کیا گیا کہ میڈیا مسلسل بالی ووڈ میں منشیات کے استعمال پر سوال اٹھا رہی ہے۔ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا 'سڑا ہوا بالی ووڈ نہیں ہے، سڑے ہوئے انسان ہیں اور وہ کس شعبے میں نہیں ہے، یہ بتائیے۔ بزنس مین ہو، اسپورٹ مین ہو، یہ سب جگہ ہے۔ ہم گلیمر والے ہیں تو انہیں ہمارے پہ انگلی اٹھانے میں مزہ آتا ہے'۔

اکتوبر 2021 میں شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو گوا جانے والے کروز جہاز سے منشیات سے متعلق کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔ کئی عدالتوں میں پیشی کے بعد اور گرفتاری کے تقریباً چار ہفتے بعد آرین کو بالآخر عدالت نے ضمانت دے دی۔ سال 2020 میں اداکار سوشانت سنگھ راجپوت کی موت نے ان کے مداحوں میں غم و غصہ پیدا کیا، جس کا سامنا کئی بالی ووڈ شخصیات کو کرنا پڑا تھا اور یہ بھی دعوی کیا گیا تھا کہ کئی بالی ووڈ اسٹار باقاعدہ منشیات کے استعمال میں ملوث ہیں۔

ایک پرانے انٹرویو میں دیول نے کہا کہ 'میں نے ساری زندگی شراب، منشیات اور پارٹیوں سے پرہیز کیا ہے۔ میں ورزش کرتا ہوں اور ایک خاص نظم و ضبط پر عمل کرتا ہوں۔ شاید اسی چیز نے مجھے صحت مند نظر آنے اور صحتمند محسوس کرنے میں مدد کی ہے۔ ان برسوں میں میں نے جانا ہے کہ آپ سب چیز پر کنٹرول نہیں کرسکتے۔ میرے والد خاندان کے سربراہ ہیں لیکن ان کا بڑا بیٹا ہونے کے ناطے مجھے خاندان کو سنبھالنا ہے۔ میں اپنے بھائی بابی، کزن ابھئے کا بڑا بھائی ہوں اور اپنے بیٹوں کرن اور راجیور کا ایک ذمہ دار باپ ہوں۔ ہاں کچھ چیزیں مجھے پریشان کرتی ہیں'۔

غدر2، 11 اگست کو بڑے پردے پر آئے گی اور فلم کے پہلے پارٹ میں جو اداکار نظر آئے تھے وہی اس فلم میں بھی نظر آئے گی۔ اس میں امیشا پٹیل اور اتکرش شرما بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

مزید پڑھیں:Esha Deol on Gadar 2 trailer: سنی دیول کی فلم غدر 2 کے ٹریلر پر ایشا دیول نے پیار برسایا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.