ETV Bharat / entertainment

Hrithik Roshan Holding Saba's heels: ایک وائرل تصویر میں ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہیلز پکڑے نظر آئے - ریتک روشن اور صبا آزاد کی تصویر وائرل

ایک وائرل تصویر میں ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کی ہیلز پکڑے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ یہ مذکورہ تصویر حال ہی میں منعقدہ این ایم اے سی سی تقریب کی ہے جس میں صبا کو مشہور ڈیزائنر امیت اگروال کے ساتھ پوز دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ریتک روشن کسی سے بات چیت میں مصروف نظر آرہے ہیں۔

ایک وائرل تصویر میں ریتک روشن اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہیلز پکڑے نظر آئے

author img

By

Published : Apr 4, 2023, 4:49 PM IST

ممبئی: ریتک روشن کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے جس میں انہیں اپنی گرل فرینڈ صبا آزاد کے ہیلز کو پکڑے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ صبا اور ریتک روشن کی یہ وائرل تصویر گزشتہ ہفتے ممبئی میں منعقدہ نیتا مکیش امبانی کلچرل سینٹر (این ایم اے سی سی) کے افتتاحی تقریب کی ہے۔Hrithik Roshan Holding Saba's heels

امبانی کی تقریب کے لیے صبا نے ڈیزائنر امیت اگروال کی ڈیزائن کردہ کسڈم میڈ 'ساڑی گاؤن' کا انتخاب کیا تھا۔ این ایم اے سی سی تقریب میں امیت نے صبا کے ساتھ اپنی ملاقات کی ایک تصویر اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر شیئر کی۔ امبانی ایونٹ میں صبا اور امیت ایک ساتھ پوز دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ ریتک روشن کسی کے ساتھ بات چیت میں مگن دکھائی دے رہے ہیں۔ امیت کی جانب سے یہ تصویر شیئر کرنے کے فورا بعد یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی ۔

امیت کی طرف سے شیئر کی گئی تصویر پر جب سوشل میڈیا صارفین کی نگاہیں پڑیں تو انہوں نے جم کر ریتک روشن کے اس انداز کی تعریف کی۔ خواتین کے درمیان مقبول اداکار ریتک روشن کو خواتین پرستاروں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔ شائقین نے امیت کے کمینٹ سیکشن کو اپنے تبصروں سے بھردیا اور ریتک روشن کی تعریف کی ۔ ایک مداح نے لکھا کہ ' ریتک روشن نے کتنے آرام سے وہ سینڈلس پکڑے ہیں'۔ ایک اور مداح نے لکھا کہ ' سب سے اچھی بات کہ ریتک نے ان کے سینڈلس پکڑے ہیں'۔

واضح رہے کہ ریتک روشن جلد ہی سدھارتھ آنند کی فضائی ایکشن ڈارمہ فلم فائٹر میں نظر آئیں گے جس میں دیپیکا پڈوکون بھی اہم کردار میں ہوں گی۔ اس کے علاوہ وہ وار 2 میں بھی نظر آئیں گے۔ یش راج فلمز کے تحت بننے والی اس فلم کی ہدایتکاری آیان مکھرجی کرنے والے ہیں۔

مزید پڑھیں:خوبصورت ساڑی میں صبا آزاد کی دلکش تصاویر پر ایک نظر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.