حیدرآباد: فلمی دنیا سے ایک بار پھر چونکا دینے والی خبر سامنے آئی ہے۔ بالی ووڈ اداکار ریتک روشن کی نانی پدما رانی اوم پرکاش ممبئی میں انتقال کر گئیں۔ انہوں نے 91 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ مشہور فلم ڈائریکٹر راکیش روشن نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ راکیش نے اسے خاندان کے لیے انتہائی دکھ کا لمحہ قرار دیا ہے۔Hrithik Roshan's Grandmother Passes Away
ریتک روشن اپنے نانا نانی سے بہت قریب تھے۔ سال 2019 میں ریتک نے اپنے نانا جے اوم پرکاش کھویا تھا۔ جے اوم پرکاش ایک فلم پروڈیوسر و ہدایت کار تھے۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
میڈیا رپورٹس کے مطابق ریتک روشن کی نانی پدما رانی کی موت کی وجہ عمر بڑھنے سے متعلق صحت کے مسائل بتائی گئی ہے۔ وہ پچھلے دو سال سے روشن خاندان کے ساتھ رہ رہی تھی اور پورا خاندان ان کی دیکھ بھال کر رہا تھا۔ریتک کی ماں پنکی روشن گھر میں اپنی ماں کا سب سے زیادہ خیال رکھتی تھیں۔ پنکی روشن نے کئی بار اپنی والدہ کے ساتھ تصاویر بھی شیئر کی تھیں۔
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
- " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
">
مزید پڑھیں: Hrithik an Mouni Roy Selfie: ریتک روشن اور مونی رائے کی سیلفی ہوئی وائرل
واضح رہے کہ جے اوم پرکاش نے فلمی دنیا میں پہلا قدم راجیش کھنہ کی فلم 'آپ کی قسم' سےرکھا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے 'اپنا بنا لو'، 'اپناپن'، 'آشا' اور 'آدمی کھلونا ہے' جیسی فلمیں بنائیں۔ جے اوم پرکاش نے 'آئی ملن کی بیل'، 'آس کی پنچھی'، 'آئے دن بہار کے'، 'آنکھوں آنکھوں میں' اور 'آئے ساون جھوم' جیسی فلمیں پروڈیوس کیں۔ جے اوم پرکاش کا انتقال سال 2019 میں 93 سال کی عمر میں ہوا۔ واضح رہےکہ ریتک روشن فلم 'فائٹر' اور 'وکرم ویدھا' میں نظر آئیں گے۔